شبلی فراز، واوڈا اور حفیظ شیخ کا نام فائنل، پی ٹی آئی سینیٹ کیلئے امیدوار سامنے لے آئی

اسلام آباد: تحریک انصاف نے سینیٹ کے الیکشن کے لیے اپنے کچھ امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا۔
وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سینیٹ الیکشن کے لیے امیدواروں کی تصدیق کی۔
فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں بتایا کہ پنجاب سےسیف اللہ نیازی، ڈاکٹر زرقا اور بیرسٹر علی ظفر سینیٹ کے امیدوار ہوں گے جب کہ صوبے کی باقی نشستوں کا اعلان بعد میں ہوگا۔
وفاقی وزیر نے مزید بتایا کہ اسلام آباد سے عبدالحفیظ شیخ اور فوزیہ ارشد تحریک انصاف کی امیدوار فائنل کی گئی ہیں۔
فواد چوہدری کے مطابق خیبر پختونخوا سے شبلی فراز، محسن عزیز، دوست محمد، ثانیہ نشتر اور فرزانہ کا نام حتمی فہرست میں شامل کیا گیا ہے جب کہ باقی نشستوں پر اعلان بعد میں ہو گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ سندھ سے فیصل واوڈا سینیٹ کا الیکشن لڑیں گے اور ٹیکنو کریٹ نشست پر سیف اللہ ابڑو تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے جب کہ بلوچستان سے عبدالقادر کا نام سینیٹ کےلیے فائنل کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں