مارچ میں ریٹائر ہونیوالے بلوچستان کے سینیٹرز کے نام

کوئٹہ (ہیبت خان) مارچ 2021ء میں بلوچستان کے 12سینیٹرز ریٹائر ہو جائینگے، اکثریت کا تعلق بلوچستان عوامی پارٹی سے ہے، جن کی تعداد 4ہے، نیشنل پارٹی اور پشتونخوامیپ کے 2،2 سینیٹرز، جمعیت، بی این پی اور ن لیگ کے 1،1 سینیٹر اور ایک آزاد امیدوار ریٹائر ہونیوالے امیدواروں میں شامل ہیں، جن کے نام یہ ہیں، آغا شاہ زیب درانی، منظور کاکڑ، خالد بزنجو، سرفراز بگٹی، نصرت شاہین، میر کبیر محمد شہی، ڈاکٹر اشوک کمار، عثمان کاکڑ، گل بشریٰ، مولانا حیدری، ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی اور میر یوسف بادینی۔
خیال رہے کہ آغا شاہ زیب درانی اپنے بھائی آغا شہباز کے انتقال کے باعث خالی ہونیوالی نشست، منظور کاکڑ اعظم موسیٰ خیل کی،خالد بزنجو میر حاصل بزنجو، نصرت شاہی، کلثوم پروین، اور سرفراز بگٹی نوابزادہ نعمت زہری کی خالی نشست پر سینیٹر منتخب ہو ئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں