ویڈیو اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی وزراء کمیٹی کا پہلا اجلاس طلب

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے 2018 کے سینیٹ الیکشن ویڈیو اسکینڈل کی حقیقات کیلئے بنائی گئی وزراء کمیٹی کا پہلا اجلاس کل طلب کرلیا گیا۔
اجلاس میں فواد چوہدری، شیریں مزاری اور شہزاد اکبر شریک ہوں گے جبکہ کمیٹی کی سفارشات پر الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے سمیت فوجداری مقدمات درج ہوسکیں گے۔
ارکان صوبائی اسمبلی کی رقم لیتے ویڈیو سمیت دیگر شواہد کا جائزہ لیا جائے گا، کمیٹی اسکینڈل میں ملوث ایم پی ایز سے تحقیقات کرنے کا طریقہ کار طے کرے گی، تین رکنی وزراء کمیٹی کے اجلاس میں ٹی او آرز طے کیے جائیں گے۔
کمیٹی وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)، انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) اور اینٹی کرپشن کی معاونت لے گی۔
کمیٹی ایک ماہ میں تحقیقات رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کرے گی کہ کون کون سینیٹر بنا، کس کس نے رقم لی، معاملے کو تحقیقات کی بنیاد پر دیکھا جائے گا۔ پیسے دینے والا کون تھا، جرم میں ملوث تمام نام سامنے لائے جائیں گے۔
بیان ریکارڈ کرنے کیلئے ایم پی ایز کی کمیٹی کے سامنے طلبی بھی ہوگی۔
کمیٹی کے رکن فواد چوہدری کہہ چکے ہیں کہ پرویز خٹک پرپیسے بانٹنے کےالزامات کی کوئی حیثیت نہیں، پرویز خٹک اوراسد قیصرکے خلاف تحقیقات نہیں ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں