تخت جھالاوان میں چھاپہ برداشت نہیں، تحقیقات کی جائے، عبدالرحمن زہری

خضدار (نمائندہ خصوصی) چیف آف جھالاوان سیاسی فورم ضلع خضدار کے سینئر رہنماء میر عبدالرحمن زہری، عید محمد ایڈوکیٹ، میرمحمد رمضان شیخ مینگل، ڈاکٹر حضوربخش زہری و دیگر رہنماؤں نے پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے تخت جھالاوان میں چادر و چار دیواری کی پامالی ہوئی ہے، اپنے مسئلہ کو حل کرنے کی خاطر آنے والے لوگوں کے لیے مقامی انتظامیہ کو اطلاع دیئے بغیر چھاپہ مارنا قابل مذمت ہے کرائم برانچ کی اس حرکت پر پورا بلوچستان اشتعال میں ہے آج اگر تخت جھالاوان محفوظ نہیں تو پھر کوئی محفوظ نہیں رہے گا، جھالاوان روایات کی امین سرزمین ہے یہاں کے مرکز میں روایات کو روند ڈالنا ناقابل برداشت ہے، انہوں نے کہاکہ خضدار، زہری، سوراب، قلات، مستونگ سے لیکر پورا بلوچستان شدید اشتعال میں اگر واقعہ انکواری نہیں ہوئی اور ذمہ داروں کو سزا نہیں دیاگیا تو پھر حالات کنٹرول سے باہر ہونگے جس کی تمام تر ذمہ داری بلوچستان حکومت پر عائد ہوگی اب تک صبر وتحمل کا مظاہرہ کرنا یہ چیف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری کی بردباری ہے کہ انہوں نے کارکنان کو کنٹرول کیا اور ان کے حکم پر ہی یہاں جھالاوان سیاسی فورم کے رہنماؤں نے کارکناں کو روڈ پر نکل جانے سے روکا ورنہ آج یہ صورتحال نہیں ہوتی بلکہ حالات حکومت کے کنٹرول سے باہر ہوتے ہم جمہوری انداز میں حکومت کو متنبہ کررہے ہیں کہ اس واقعہ کی تحقیقات کی جائے ورنہ ہم غیرمعینہ مدت کے لیے روڈ بلاک کرنے پر مجبور ہونگے ان خیالات کا اظہار وہ خضدار پریس کلب ہال میں خطاب کرتے ہوئے کیادریں اثنا،میر شہزاد ساسولی، میر زاہد احمد زہری، منیر احمد قمبرانی، نصر اللہ شاہوانی،مقبول جام، فیصل زہری، عبدالحیی زہری، میرثنااللہ زہری، عطاء اللہ موسیانی،وڈیرہ محمد عالم قمبرانی، وڈیرہ محمد یعقوب جام، میر نوراحمد جام، رئیس محمد ایوب نوتانی،میر عطااللہ خدرانی،میر گہور خان غلامانی،میر بور جان زہری،حبیب یوسف قلندرانی،عبیداللہ قلندرانی، عبدالحمید زہری، لیاقت علی بندیجو،عبدالخالق زہری، عبدالماجد زہری، عبدالمالک زہری،انجینئر عمران زنگیجو میر حسن موسیانی ودیگر بڑی تعداد میں موجود تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں