کوئٹہ، لاپتہ افراد کمیشن کیس کی سماعت جاری، ایک شخص کی بازیابی کی تصدیق

کوئٹہ: بلوچستان کے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم کمیشن کی کوئٹہ میں لاپتہ افراد کے کیسزکی سماعت میں پانچویں روز آٹھ لاپتہ افراد کے کیسز سنے گئے تاہم کسی بھی لاپتہ شخص کے بازیاب ہوکر گھر پہنچنے کی تصدیق نہ ہوسکی،محکمہ داخلہ کے مطابق لاپتہ افراد کے کمیشن کی سربراہی بلوچستان ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹا ئر ڈ فضل الرحمان کررہے ہیں،سماعت کے پانچویں روز کمیشن نے آٹھ لاپتہ افراد کے کیسز سنے،جن میں چھ کا تعلق کوئٹہ اور ایک ایک کا تعلق خضدار اور کیچ سے تھا تاہم جمعہ کو کسی لاپتہ شخص کے بازیاب ہونے کی تصدیق نہ ہوسکی کمیشن پانچ روز کے دوران149 لا پتہ افراد کے کیسز کی سماعت کرچکا ہے اب تک 105 لاپتہ افراد کے بازیاب ہونے کی تصدیق ہوئی ہے لاپتہ افراد بازیابی کمیشن کی کوئٹہ میں لاپتہ افراد کے کیسز کا آخری دن ہے آج ہے جس کے دوران چودہ کیسز کی سماعت کرے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں