کراچی،طالبہ سے اغواء کے بعد اجتماعی زیادتی

کراچی (انتخاب نیو ز)کراچی کے علاقے گلشن حدید سے اغواء ہونے والی فرسٹ ائیر کی طالبہ سے اجتماعی زیادتی کی تصدیق ہوگئی جبکہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں اسٹیل ٹاؤن تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔مقدمے میں کہا گیا کہ کہ متاثرہ لڑکی 9 فروری کو گلشن حدید میں اپنے گھر سے کالج کیلئے نکلی تھی جب دوپہر ایک بجے تک لڑکی کا پتا نا چلا تو اہلخانہ نے خود ہی لڑکی کی تلاش شروع کردی۔
ایف آئی آر کے مطابق گزشتہ روز ڈیفنس تھانے سیفون آیا کہ بیٹی ڈیفنس سے ملی ہے، میری بیٹی کی حالت خراب تھی میں اسے اسپتال لے گیا تھا جہاں میڈیکل کرانے پر لڑکی سے اجتماعی زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے۔ایف آئی آر کے مطابق بیٹی نے بتایا کہ2 سے 3 لڑکے اسے اغواء کرکے لے گئے اور زیادتی کی۔مقدمے میں لڑکی کی نشاندہی پر نامزد تین ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے میڈیکل کی رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی جبکہ گرفتار ملزمان میں عادل، فواد اور سمیع شامل ہیں۔پولیس نے تفتیش کیلئے سینئیر پولیس افسران کی خصوصی ٹیم تشکیل دے دی اور یہ تفتیشی ٹیم روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ اعلیٰ حکام کو پیش کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں