جماعت اسلامی نے سینیٹ انتخابات کے لئے امیدواروں کا اعلان کردیا

پشاور: جماعت اسلامی نے سینیٹ انتخابات کے لئے امیدواروں کا اعلان کردیا۔جماعت اسلامی خیبرپختون خوا کے صوبائی امیر سینیٹر مشتاق احمد خان نے جنرل نشست پر سابق رکن قومی اسمبلی مولانا ڈاکٹر عطاء الرحمن، ٹیکنوکریٹ کی نشست پر سابق ضلع نائب ناظم پشاور ڈاکٹر محمد اقبال خلیل، خواتین کی مخصوص نشست پر سابق رکن قومی اسمبلی عنایت بیگم اور اقلیتوں کی نشست پر جماعت اسلامی اقلیتی ونگ کے صوبائی صدر جاوید گل کی نامزدگی کا اعلان کردیا۔جماعت اسلامی کے امیدواروں مولانا ڈاکٹر عطاء الرحمن، ڈاکٹر محمد اقبال خلیل، عنایت بیگم اور جاوید گل نے بھی کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں