ڈی آئی خان کےکورائی میں قبرستان سے مردے لاپتا ہونے کا معمہ حل نہ ہوسکا

ڈیرہ اسماعیل خان کے مضافاتی علاقے کورائی میں قبرستان سے مردے لاپتا ہونے کا معمہ حل نہ ہو سکا۔
ڈیرہ اسماعیل خان کے مضافاتی علاقے کورائی میں قبروں سے مردے نکالنے اور قبریں کھودنے کے واقعات ہو رہے ہیں، پے در پے واقعات کے پیچھے کون ہے ؟ انتظامیہ اب تک کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی۔
انسان یا انسان نما جانور جو بھی ہے وہ تازہ قبروں کو ہی کھودتا ہے، قبرستان سے 2 بچوں کے جسد خاکی غائب جبکہ کفن اور کچھ ہڈیاں ملی ہیں اور ایک خاتون کی قبر کھودی گئی لیکن میت محفوط رہی۔
اس واقعے کے سامنے آنے کے بعد پولیس نے قبرستان میں سرچ آپریشن کیا اور غاروں کو ٹٹولا تاہم کوئی شواہد نہ ملے۔
چند سال قبل پنجاب کے ضلع بھکر میں 2 مردہ خور بھائیوں کے واقعے کی وجہ سے علاقہ مکینوں میں وسوسے بڑھ رہے ہیں جبکہ انتظامیہ کی طرف سے اب تک کوئی واضح مؤقف سامنے نہیں آیا ہے۔
خیال رہے کہ انتظامی خاموشی سے خلاء پر کرنے اور اہل علاقہ کی پریشانی کا فائدہ اٹھانے والے جعلی پیر فقیروں نے کمر کس لی ہے، انتظامیہ کو اپنی انتظامی ذمہ داری کے لیے سامنے آنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں