بلوچستان عوامی پارٹی میں اختلافات، نصیرآباد پارلیمانی گروپ قائم

کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی میں اختلافات برقرار،نصیرآباد کے اراکین پرمشتمل پارلیمانی گروپ کا اپنے امیدوار کی کامیابی کیلئے سیاسی جماعتوں سے رابطے تیز کردئیے۔ذرائع کے مطابق ہفتے کے روز نصیرآباد کے اراکین اسمبلی پرمشتمل پارلیمانی گروپ کی جانب سے اپنے امیدواربابو یار محمدلہڑی کی کامیابی کیلئے سیاسی جماعتوں سے رابطے تیز کردئیے گئے ہیں ذرائع کے مطابق میر جان محمدجمالی نے گزشتہ روز وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیرصدارت پارٹی اجلاس میں اعتراض اٹھایاتھاکہ نصیرآباد ڈویژن نظرانداز کیاجارہاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں