ذہنی وسعت، استحکام اور ترقی کے لیے لائبریریاں بنیادی حیثیت رکھتی ہیں، ظہور بلیدی

کوئٹہ :صوبائی وزیر خزانہ ظہور احمد بلیدی نے کہا ہے کہ معاشرے میں تحمل و بردباری اور دانش و ذہنی وسعت اور استحکام و ترقی کے لئے لائبریریاں بنیادی حیثیت رکھتے ہیں شہید باز محمد کاکڑ فانڈیشن رجسٹرڈ نے اس بنیادی انسانی حق و معاشرتی ضروریات کا احساس کرتے ہوئے سانحہ 08 اگست 2016 کے کربناک واقعے سے جمہوری جدوجہد کی راہ اپناتے ہوئے نوجوانوں اور طلبا وطالبات اور خواتین کے لئے سنجیدہ اور پروقار مواقع فراہم کرنے کے لئے لائبریریاں بنا نسلیں بچا کے سلوگن کے ساتھ بھرپور ورکنگ شروع کیا گیا ہے جس کی تحسین اور معاونت حکومت اور سوسائٹی دونوں کی ذمہ داری ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے شہدا 08 اگست ڈیجیٹل لائبریری کوئٹہ کے دورے کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا،لائبیریری پہنچنے پر شہید باز محمد کاکڑ فانڈیشن رجسٹرڈ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر لعل خان کاکڑ،سیکریٹری عبدالمتین اخونزادہ اور رضا کار نوجوانوں اور طلبا وطالبات نے استقبال کیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے اس موقع پر فانڈیشن کے میڈیا ایڈوائزر اکرام اللہ خان کاکڑ اور پبلک ریلیشنز آفیسر رابعہ نظر نے لائبریری کی انتظامی امور،مین شھدا ھال،ڈیجٹل لیب اور وومن سیکشن کا دورہ کرایا اور بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس مین لائبریری سے دو سو مرد و خواتین اور بچے و بچیاں صبح وشام تینوں شفٹوں میں استفادہ کرتے ہیں فانڈیشن کے منصوبے کے تحت اسے کوئٹہ کے مضافات اور صوبے کے دیگر علاقوں میں توسیع کی ضروریات موجود ہیں اس موقع پر صوبائی وزیر خزانہ نے اپنے تاثرات قلمبند کیے اور ڈیجیٹل پیغام بھی ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت پرائیویٹ پبلک پارٹنر شپ کے پالیسی کے تحت تعلیمی اداروں اور صحت کے مراکز کے ساتھ لائبریریوں اور ہنر مندی و اسکلز کے مراکز قائم کرنے اور اسے فروغ دینے کے لئے بھرپور معاونت فراہم کریں گے،صوبائی وزیر خزانہ نے نوجوانوں و خواتین اور طلبا وطالبات کے سوالات کے تسلی بخش جوابات دئیے،شھید باز محمد کاکڑ فانڈیشن رجسٹرڈ کے چئیرمن پروفیسر ڈاکٹر لعل خان کاکڑ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کی ترقی اور خوشحالی کے لئے نوجوان نسل کو مواقع فراہم کرنے کے لئے فانڈیشن کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کے مقاصد میں 21 ویں صدی کے ضروریات کے مطابق نئے علمی و سائنسی بیانیے کی تشکیل و تعمیر نو کے لئے جدوجھد و دانش کی ضرورت ہے،مجلس فکر و دانش کے سربراہ و سیکرٹری شھید باز محمد کاکڑ فانڈیشن رجسٹرڈ عبدالمتین اخونزادہ نے کہا کہ معاشرے میں حقوق و فرائض کی بجا آوری اور ذہانت و قابلیت کی بڑھوتری کیلئے نئی جہتیں تلاش کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اسٹیس کو برقرار رہنے کے بجائے تعمیری اور مثبت اثرات مرتب کرنے کے لئے راستے ہموار ہوسکیں،اس موقع پر صوبائی وزیر خزانہ کی ضیافت کی گئی اور انہیں شہداء 08 اگست کی سونیئرپیش کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں