بلو چستان میں کو رونا و ائر س کا شکار ایک اور مریض جاں بحق

کوئٹہ:بلو چستان میں کو رونا و ائر س کا شکار ایک اور مریض جاں بحق اموات کی تعداد 199جبکہ 05نئے کیس رپورٹ ہو نے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 18929ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت کے کو رونا وائرس آپریشن سیل کی جا ری کر دہ رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو بلو چستان کے چاراضلاع گوادر سے دو جبکہ کوئٹہ، خضدار اورژوب سے ایک ایک کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد اب تک مجمو عی طوپر متاثرہ افراد کی تعداد 18929ہو گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کو رونا وا ئرس کے باعث ایک اور مریض جا ں بحق ہو نے کے بعد اب تک ہو نے والی اموات کی تعداد 199ہوگئی ہے رپوٹ کے مطابق گز شتہ 24گھنٹو ں کے دوران کو رونا وائرس کا شکار ہو نے والے مزید 4افراد صحتیا ب ہو گئے جس کے بعد اب تک صحت یا ب ہو نے والوں کی تعداد18638ہو گئی ہے جبکہ صوبے میں کو رونا وائر س کے فعال مریضوں کے تعداد 92ہے۔رپورٹ کے مطابق صوبے میں ہفتہ کو کورونا وائر س کے 701ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 230کے نتائج آنے باقی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں