آٹا، چینی، چاول، دالیں، گھی، کوکنگ آئل سمیت دیگر اشیائے خورد و نوش مزید مہنگی

اسلام آباد : ملک میں آٹا، چینی، چاول، دالیں، گھی، کوکنگ آئل سمیت دیگر اشیائے خورد و نوش مزید مہنگی ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران مہنگائی میں 0.81 فی صد اضافہ ہوا، جس کے باعث چینی، آٹا، چکن، انڈے، چاول، دالیں، گھی، کوکنگ آئل اور لال مرچ سمیت کھانے پینے کی 24 اشیاء مزید مہنگی ہوگئیں، ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران ملک میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 24 روپے مہنگا ہوا جب کہ چینی کی قیمت 3 روپے 37 پیسے فی کلو بڑھ گئی جس کے بعد چینی کی فی کلو قیمت 90 روپے 22 پیسے سے بڑھ کر 93 روپے 59 پیسے ہو گئی، اس کے علاوہ گھی کی فی کلو قیمت بھی ساڑھے 3 روپے اضافے کے بعد 291 روپے 65 پیسے تک پہنچ گئی۔رپورٹ کے مطابق ملک میں چکن کی فی کلو قیمت میں اوسط 11 روپے 47 پیسے اضافہ ہوا، جس کے بعد چکن کی فی کلو قیمت 225 روپے تک پہنچ گئی جب کہ انڈے کی اوسط فی درجن قیمت میں 6 روپے 80 پیسے اضافہ ہوا، ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں ایک ہفتے کے دوران دودھ، دہی اور نمک سمیت 21 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں جب کہ 6 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔T1

اپنا تبصرہ بھیجیں