کورونا وائرس سے مزید 31 افراد جاں بحق

اسلام آباد: ملک بھرمیں کورونا سے مزید 31 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ ایک ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکی جانب سے جاری کیے جانے والے اعداد وشمار کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 31 افراد جاں بحق جب کہ ایک ہزار 404 مثبت کیسزرپورٹ ہوئے۔

ملک بھرمیں اب تک 12 ہزار307 اموات ہوئیں جب کہ اب تک کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 63 ہزار 029 ہوگئی۔ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 25 ہزار 087 ہے اورفعال کیسوں کی تعداد 25 ہزار 635 ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 34 ہزار475 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

این سی اوسی کے مطابق سندھ میں 2 لاکھ 53 ہزار511، پنجاب ایک لاکھ 63 ہزار 833 ، خیبرپختونخوا 69 ہزار 778، بلوچستان میں 18 ہزار929 کیسز، ‏اسلام آباد 42 ہزار 590، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 940 کیسز اور آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 9 ہزار448 ہوگئی۔

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں