سینیٹ انتخابات آزادانہ اور منصفانہ کروانے کیلیے پوری طرح تیار ہیں،الیکشن کمیشن

اسلام آباد :ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات آزادانہ اور منصفانہ کروانے کے لیے پوری طرح تیار ہیں ۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ میں15 فروری تک توسیع امیدوارو٘ں کی سہولت کے لیے کی گئی جبکہ سینیٹ الیکشن کے لیے پولنگ 3 مارچ 2021 کو ہی ہو گی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 12 فروری کو نئیر بخاری کے مراسلے میں تاریخوں اور دورانیے پر مشکلات کا اظہار کیا گیا تھا جبکہ 13 فروری کو حکومت سندھ کے نمائندے نے بھی ایسی ہی مشکلات اظہار کیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم پر بھی شکایات موصول ہوئیں جس کے بعد کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 15فروری تک توسیع کی گئی تاہم سینیٹ الیکشن کےلیے پولنگ 3 مارچ کو ہی ہو گی۔

ان کا کہنا ہے کہ غیر ضروری بیانات سےالیکشن کمیشن کے آئینی فرائض اور غیر جانبدارانہ حیثیت کو متنازع بنانے سے گریز کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں