سینیٹ انتخابات، پی پی پی اراکین خرید کر ہی 10 نشستیں جیت سکتی ہے،فواد چودھری

اسلام آباد :وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) دوسری جماعتوں کے اراکین خرید کر ہی سینیٹ انتخابات میں سندھ سے 10 نشستیں جیت سکتی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں فواد چودھری کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کہہ رہے کہ سندھ سے10نشستیں جیتیں گے۔

انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ظاہر ہے یہ تب ہی ممکن ہے جب آپ دوسری جماعتوں کے ممبران خریدیں۔

فواد چودھری نے تحریر کیا کہ یہی وہ روایات ہیں جن کو جاری رکھنے کے لیے پیپلز پارٹی اوپن ووٹنگ کی مخالفت کرتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی خفیہ ووٹنگ پر زور دیتی ہے، سپریم کورٹ اس بیان کو ریکارڈ کا حصہ بنائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں