پی ڈی ایم نے 27فروری کو خضدار میں ہونے والاجلسہ ملتوی کردیا

خضدار: پی ڈی ایم نے 27فروری کو خضدار میں ہونے والے مرکزی جلسہ عام کو ملتوی کردیا،پی ڈی ایم کے قائد مولانا فضل الرحمن نے گزشتہ روز جے یوآئی کے مرکزی سیکریٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کو فون کرکے جلسہ ملتوی کرنے کا پیغام دیا، ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم نے سینٹ الیکشن کی مصروفیات اور تیاریوں کے باعث خضدار میں جلسہ عام ملتوی کردیا ہے، یہ دوسرا موقع پر ہے کہ خضدار میں پی ڈی ایم اپنا جلسہ کینسل کررہاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں