نوشکی، سمیع مینگل کی برسی پراحتجاجی ریلی کا انعقاد

نوشکی(نامہ نگار)منشیات فروشوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے اسٹوڈنٹ سمیع مینگل کے پہلی برسی پر آل پارٹیز نوشکی کے زیر اہتمام قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف سردار اسد خان جمالدینی روڈ سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جسمیں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ آل پارٹیز نوشکی کیجانب سے میر گل خان نصیر چوک پر احتجاجی جلسہ عام منعقد کیا گیا جہاں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینٹرل کمیٹی کے رکن میرخورشید جمالدینی. جمعیت علماء اسلام کے ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی منظور احمد مینگل. جماعت اسلامی کے ضلعی رہنما مولانا محمد قاسم مینگل. پاکستان پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر ابراہیم بلوچ. جمعیت نظریاتی کے امیر مفتی فدالرحمان ریکی مولانا ذکریا عادل و دیگر نے کہاکہ سمیع مینگل کی قتل اور ایک سال گزرنے کے باوجود قاتلوں کی عدم گرفتاری ضلعی انتظامیہ خصوصاً پولیس کی کارکردگی پر سیاہ داغ ہے کمشنر رخشان ڈویڑن کی کھلی کچہری میں منشیات فروشوں کی شکایت اور نشاندہی کرنے کی پاداش میں بلوچستان یونیورسٹی کے طالب علم شہید سمیع مینگل کو انکے گھر کے دہلیز پر والدہ کے سامنے گولیوں کا نشانہ بنایا گیا اور شہید کیا گیا واقعے کیخلاف نوشکی کے عوام نے احتجاج کرتے ہوئے قاضی آباد میں واقع منشیات کے اڈے کو عوام نے مسمار کیا اور آل پارٹیز نوشکی نے ایک ماہ تک احتجاجی تحریک چلانے کے ساتھ ساتھ وزیر اعلیٰ بلوچستان. وزیر داخلہ بلوچستان اور ڈی آئی جی کوئٹہ سے باقاعدہ ملاقاتیں کرکے شہید سمیع مینگل کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا مگر افسوس ایک سال گزرنے کے باوجود نہ ہی ایف آئی آر میں نامزد تمام ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور نہ ہی شہید سمیع مینگل کے خاندان کو انصاف فراہم کیا گیا انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے نوشکی سمیت بلوچستان بھر میں منشیات فروشوں کو حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سرپرستی حاصل ہے جو علاقے میں منشیات کو عام کرکے نوجوانوں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پولیس لیویز بھتہ خوری اور کر پشن تک محدود ہے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی صفر اور نہ ہونے کے برابر ہیں انہوں نے کہا کہ شہید سمیع مینگل کی قربانی کسی مخصوص قبیلہ اور خاندان کے لئے نہیں بلکہ ہم سب کے لئے ہیں اور نوشکی کا ہر فرد شہید سمیع کا وارث اور شہید کی مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ضامن ہے انہوں نے کہا کہ شہید سمیع مینگل کی قاتلوں کی گرفتاری اور انصاف کی فراہمی تک آل پارٹیز نوشکی کسی صورت خاموش نہیں رہے گی منشیات فروش قاتل جو نوشکی پولیس کا اہلکار تھا انھیں تاحال گرفتار نہ کرنے سے عوام کے ذہنوں میں بہت سے سوالات کو جنم دیا ہے اداروں کو عملی طور پر ثابت کرنا ہوگا کہ وہ عوام کی جان و مال کی محافظ ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں