پاکستان نے افغانستان کیساتھ ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ میں 3 ماہ کی توسیع کردی

اسلام آباد:پاکستان نے افغانستان کے ساتھ ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ میں مزید 3 ماہ کی توسیع کردی ہے۔افغانستان کے لیے پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق نے جاری ایک بیان میں بتایا ہے کہ پاکستان نے افغانستان کے ساتھ ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ میں توسیع کردی ہے۔ محمد صادق کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ میں یہ توسیع تین ماہ کے لیے ہے۔ پاکستان کے نمائندہ خصوصی نے مزید کہا کہ ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ میں توسیع افغان حکومت کی درخواست پر کی گئی۔محمد صادق کے مطابق امید ہے کہ آئندہ 3 ماہ میں نئے ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ پر مذاکرات کو حتمی شکل دے دی جائے گی، معاشی سفارتکاری کو دو طرفہ تعلقات کو آگے بڑھانا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں