تمام پارٹیاں سینیٹ انتخابات اور لانگ مارچ کی تیاریاں تیز کردیں، مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد:اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) و جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ (ن) کے سینیئر نائب صدر و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے سینیٹ انتخابات اور پی ڈی ایم کے لانگ مارچ پر تفصیلی گفتگو کی۔ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے سرگودھا اور خضدار کے احتجاجی مظاہرے منسوخ کردیے جبکہ 23 فروری کو سرگودھا اور 27 فروری کو خضدار میں احتجاجی مظاہرے شیڈیول تھے۔ احتجاجی مظاہرے سینیٹ انتخابات اور لانگ مارچ کے پیش نظر منسوخ کیے گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ سربراہ اتحاد نے ہدایت کی کہ تمام پارٹیاں سینیٹ انتخابات اور لانگ مارچ کی تیاریاں تیز کردیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں