موسیٰ خیل میں خسرہ کی وباء، حکومت سوئی ہوئی ہے، جمعیت

کوئٹہ:جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی پریس ریلیز میں ضلع موسیٰ خیل میں خسرہ کی وباء پھیلنے پر گہرے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع موسیٰ خیل کے بچے خسرہ کی مہلک بیماری سے تڑپ تڑپ کر جان دے رہے ہیں مگر محکمہ صحت اور حکومت بلوچستان خواب غفلت میں سوئی ہوئی ہے اس حوالے سے سے جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے نائب امیر مولانا محمد سرور ندیم موسیٰ خیل نے انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خسرہ کی وباء سے ضلع موسیٰ خیل انتہائی تکلیف دہ مراحل سے گزر رہا ہے مگر سہولیات تو دور کی بات ہے وہاں ڈی ایچ او کا اتہ پتہ نہیں ہے اور بنیادی صحت کے یونٹ تک موجود نہیں ہے اس پر صوبائی حکومت اور محکمہ صحت کو جواب دہ ہونا ہوگا اس بیحس حکومت میں انسانی حقوق اور انسانی زندگی کی حفاظت نام کی کوئی چیز نہیں ہے میڈیا اور اخبارات کے صفحات پر بلندو بانگ دعوے کرنے والی حکومت کے چہرے پر ضلع موسیٰ خیل کی وبائی صورت حال بدنما داغ ہے انہوں نے چیف سیکرٹری اور سیکرٹری ہیلتھ کی توجہ ضلع موسیٰ خیل کی وبائی صورت حال کی جانب مبذول کراتے ہوئے کہا ہے کہ فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے صحت اور خسرہ کی انسدادی ٹیم تشکیل کر حالات پر قابو پایا جائے تاکہ خسرہ سے مزید اموات نہ ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں