بلوچستان https://dailyintekhab.pk Tue, 25 Jun 2024 18:24:34 +0000 ur hourly 1 https://wordpress.org/?v=6.1.7 130469837 ایف سی فورسز کی غیر ضروری تعیناتی اور شاہراہوں پر چیک پوسٹوں کی تعمیر، بلوچستان ہائیکورٹ نے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی https://dailyintekhab.pk/archives/479566 https://dailyintekhab.pk/archives/479566#respond Tue, 25 Jun 2024 18:24:34 +0000 https://dailyintekhab.pk/?p=479566 ..مزید پڑھیں ]]> کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان ہائی کورٹ میں آئینی درخواست نمبر 1338/2019 پر جسٹس عبداللہ بلوچ اور جسٹس روزی خان بڑیچ نے سماعت کی۔ مورخہ 30 مئی 2024 کے ایک حکم کی تعمیل کرتے ہوئے اے سی ایس ہوم بلوچستان اور آئی جی پولیس بلوچستان، ڈی جی لیویز بلوچستان ایڈووکیٹ جنرل کے ہمراہ پیش ہوئے۔ معزز عدالت کی جانب سے آئی جی پولیس بلوچستان اور ڈی جی لیویز بلوچستان سے استفسار کیا گیا کہ کیا پولیس اور لیویز بلوچستان صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو سنبھالنے کی صلاحیت موجود ہے اگر ہے تو تفصیلی جواب جمع کروائیں۔ معزز عدالت نے اے سی ایس ہوم بلوچستان سے استفسار کیا کہ امن و آمان کی صورتحال کے ساتھ ساتھ مختلف سڑکوں اور شاہراہوں پر چیک پوسٹوں کی تعمیر کے لیے ایف سی فورس کو طلب کرنے کا مقصد، قومی خزانے پر اس کے اثرات کیا ہوں گے۔ جس پر تفصیلی جواب جمع کرنے کے لیے وقت مانگ لیا گیا۔ اے سی ایسی ہوم بلوچستان سے سوال بھی کیا کہ ایف سی فورسز کی غیر ضروری تعیناتی اور سڑکوں پر چیک پوسٹیں کھڑی کرنا عوام کی آزادانہ نقل و حرکت کے بنیادی حقوق کے خلاف نہیں ہے کیا اس سے آئین پاکستان کے آرٹیکل 15 کی خلاف ورزی نہیں ہے۔ عام شہریوں کی آزادانہ نقل و حرکت متاثر نہیں ہو گی۔ ہسپتالوں تک بآسانی پہنچنے کے لیے سفر کرنے کےلیے تکلیف ہو رہی ہے۔ جس پر ایڈووکیٹ جنرل نے مزید استدعا کی کہ مذکورہ افسران کو مناسب وقت دیا جائے۔ جس پر معزز عدالت نے چار ہفتوں کا وقت دیا۔ این ایچ اے کے ایڈووکیٹ جناب نجیب اللہ کاکڑ نے کہا کہ ڈی ایج اے اسکیم کے قریب کوئٹہ کچلاک روڑ کے یو ٹرن کو تیار کیا جا رہا ہے جس پر رپورٹ اگلی سماعت میں پیش کی جائے گی۔ انچارج پی ٹی اے کو ہدایت دی گئی کہ قوانین پر عملدرآمد نہ کرنے والے تمام ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے اور رپورٹ آئندہ سماعت پر پیش کی جائے۔ سیکرٹری آر ٹی اے کو ہدایت کی گئی کہ وہ گاڑیوں میں نسب ٹریکر کے م¶ثر طریقہ کار کو یقینی بنائیں۔ بسوں اور کوچوں میں اس پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ ایس پی ٹریفک کے نمائندے نے کوچ اور ٹو ڈی ڈرائیورز کے ڈرگ ٹیسٹ کے حوالے سے رپورٹ پیش کی جس کے مطابق چار ڈرائیورز کو غیر قانونی اشیاءاستعمال کرنے پر بلیک لسٹ کر کے نادرا اور محکمہ داخلہ سے رپورٹ شئیر کر دی گئی۔ دریں اثناءایس ایس پی ٹریفک بلوچستان کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کوسٹل ہائی وے پر گاڑیاں چلانے والے کوچ اور ٹو ڈی ڈرائیوروں کا ڈرگ ٹیسٹ بھی شروع کر دیں اور رپورٹ آئندہ سماعت پر جمع کروائیں۔ بعدازاں سماعت 23 جولائی 2024 کے لیے ملتوی کر دی گئی۔

]]>
https://dailyintekhab.pk/archives/479566/feed 0 479566
کوئٹہ سے 20 ملزمان گرفتار، 3 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں، موٹر سائیکل، منشیات و اسلحہ برآمد https://dailyintekhab.pk/archives/479565 https://dailyintekhab.pk/archives/479565#respond Tue, 25 Jun 2024 18:02:36 +0000 https://dailyintekhab.pk/?p=479565 ..مزید پڑھیں ]]> کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) کوئٹہ پولیس کی اشتہاری مفرور سنیچرز نامزد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے ملزم کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 20ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 3نان کسٹم پیڈ گاڑیاں، موٹر سائیکل ،منشیات اسلحہ برآمد کر کے قبضے میں لے لیا صدر ڈویژن پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزم عبدالحیٰ اور محمد شہاب کے قبضے سے 1050گرام چرس برآمد کر لی اس کے علاوہ بروری پولیس نے نامزد ملزم دلاورخان اشتہاری ملزم علی رضا اور وارس ائیر پورٹ پولیس نے اشتہار ملزم عبدالرحمنٰ، محمد طیب، نقیب اللہ کو گرفتار کر کے مسروقہ موٹر سائیکل اور پسٹل برآمد کر لیا تھانہ شہید جمیل کاکڑ کے عملے نے مفرور ملزم نبیل کو گرفتار کر لیا اس کے علاوہ زرغونہ آباد پولیس نے ایک کار قبضے میں لے لی قائدآباد پولیس نے نامزد ملزم عامر،رحمان احمد ، علی جان کو گرفتار کر لیا پشتون آباد پولیس نے ملزم جہانزیب کے قبضے سے ایک پسٹل بما راؤنڈ برآمد لیا گوالمنڈی پولیس نے ویٹز گاڑی قبضے میں لے لی تھانہ منظور شہید کے عملے نے مفرور ملزم داؤد اور نامزد ملزمان عبدالرزاق، نعیم، عبدالنبی، عبدالولی، کو گرفتار کر لیا شالکوٹ پولیس نے ملزم نصیب اللہ کا گرفتار کر کے چھینا گیا موٹر سائیکل اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور ایک نان کسٹم پیڈ گاڑی قبضے میں لے لی۔

]]>
https://dailyintekhab.pk/archives/479565/feed 0 479565
ٹرانسپورٹرز کا چالان اور موٹروے پولیس کے رویہ کیخلاف لکپاس کے مقام پر احتجاج https://dailyintekhab.pk/archives/479554 https://dailyintekhab.pk/archives/479554#respond Tue, 25 Jun 2024 17:41:55 +0000 https://dailyintekhab.pk/?p=479554 ..مزید پڑھیں ]]> بولان (مانیٹرنگ ڈیسک)موٹر وے پولیس کی ایک مسافر گاڈی کو ایک ہزار چالان کرنے اور ناروا رویہ پر ٹرانسپورٹرز نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے لکپاس کے مقام پر احتجاج شاہراہ عام ٹریفک کیلئے بندکر دی۔ٹرانسپورٹرز نے سٹرک پر گاڑیاں کھڑی کر کےمو ٹر وے پولیس کے خلاف نعرہ بازی بھی کی۔

]]>
https://dailyintekhab.pk/archives/479554/feed 0 479554
حب میں قیامت خیز گرمی، 2 افراد جاں بحق https://dailyintekhab.pk/archives/479553 https://dailyintekhab.pk/archives/479553#respond Tue, 25 Jun 2024 17:27:28 +0000 https://dailyintekhab.pk/?p=479553 ..مزید پڑھیں ]]> حب(نمائندہ انتخاب ) شہر قائد کراچی اور بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں قیامت خیز جان لیوا گرمی کی لہر برقرار ،گزشتہ روز حب شہر اور کراچی میں درجہ 42سینٹی گریڈ جبکہ شدت 50 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کی گئی ،شدید گرمی کے سبب حب ندی میں نہاتے ہوئے ڈوب کر قلات اے ٹی ایف اہلکار جنید قمبرانی ڈوب کر جاں بحق ہو گیا،قبل ازیں دریجی میں گرمی کی شدت کی تاب نہ لاکر نوشکی سے تعلق رکھنے والا بلوچستان کانسٹیبلری کا اہلکار جان کی بازی ہار گیا ۔حب شہر اور اسکے مضافات میں کئی افراد کے بے ہوش ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں ،حب میں شدید گرمی کی لہر نے شہریوں کو نڈھال کردیا برف کی دکانوں میں گاہکوں کا رش بڑھ گیا اور ٹھنڈے مشروبات کی مانگ بڑھ گئی جبکہ قیامت خیز گرمی کے اثرات سے شہریوں کی ایک بڑی تعداد جسم میں پانی کی کمی کے سبب بخار اور سردرد میں مبتلا ہو گئے دوسری جانب محکمہ موسمیات نے شہر قائد کراچی اور حب شہر اور مضافات میں گرمی لہر برقرار رہنے کی پیش گوئی کردی ہے اور درجہ حرات 45اور گرمی کی شدت 52ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کرنے کی امکان ظاہر کردی ہے ۔

]]>
https://dailyintekhab.pk/archives/479553/feed 0 479553
کوئٹہ میں موٹر سائیکل چوری کرنے والے دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار https://dailyintekhab.pk/archives/479551 https://dailyintekhab.pk/archives/479551#respond Tue, 25 Jun 2024 16:40:32 +0000 https://dailyintekhab.pk/?p=479551 ..مزید پڑھیں ]]> کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ائیر پورٹ پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2موٹر سائیکل سنیچر کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے مسروکہ موٹر سائیکل برآمد کر لی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ائیر پورٹ پولیس نے چشمہ اچوزئی کے قریب ائیر پورٹ پولیس کا عملہ گشت کر رہا تھا کہ 2نامعلوم مو ٹر سائیکل سواروںکا رکنے کا اشارہ دیا تو ملزمان نے فائرنگ کر دی پولیس نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے 2ملزمان طیب اور نقیب کو گرفتار کر کے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر کے انکے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی۔

]]>
https://dailyintekhab.pk/archives/479551/feed 0 479551
غیر قانونی عمارت کی منظوری،میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے چیف آرکیٹیکٹ گرفتار https://dailyintekhab.pk/archives/479548 https://dailyintekhab.pk/archives/479548#respond Tue, 25 Jun 2024 16:33:51 +0000 https://dailyintekhab.pk/?p=479548 ..مزید پڑھیں ]]> کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے چیف آرکیٹیکٹ آفیسر عزیز کاکڑ کو اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے کوئٹہ غیر قانونی عمارت کی منظوری دینے کی الزام میں گرفتار کیا ۔اینٹی کرپشن بلوچستان کے اعلامیہ کے مطابق درج ایف آئی آر نمبر 06/Q/2024 میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے چیف آرکیٹیکٹ آفیسر عزیز کاکڑ کو اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے گرفتار کیا جس نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے دیگر عہدیداروں کی ملی بھگت سے قاضی پلازہ آرچر روڈ کوئٹہ کی غیر قانونی عمارت کے نقشے کی خلاف قانون منظوری دی تھی اعلامیہ کے مطابق یہ انکوائری لیاقت بازار، عبدالستار روڈ اور آرچر روڈ کوئٹہ کے رہائشیوں کی شکایت پر قاضی پلازہ، آرچر روڈ کوئٹہ کے نام سے غیر قانونی/غیر مجاز عمارت کے حوالے سے شروع کی گئی۔ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے تعاون سے ستمبر 2023 کے مہینے میں 60 فٹ سے زائد اونچائی والی غیر قانونی عمارت کی تعمیر کے سلسلے میں جس کی ابتدائی طور پر 30 فٹ اونچائی کی منظوری دی گئی تھی۔ اس کیس کے سلسلے میں مزید گرفتاریاں متوقع ہیں تفتیش میں مبینہ طور پر مزید نقشے کی منظوری کو بھی دیکھا جارہا ہے۔

]]>
https://dailyintekhab.pk/archives/479548/feed 0 479548
حکومت بلوچ اور پشتونوں کیخلاف آپریشن کے ذریعے ان کے وسائل پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، بی این پی https://dailyintekhab.pk/archives/479541 https://dailyintekhab.pk/archives/479541#respond Tue, 25 Jun 2024 16:24:29 +0000 https://dailyintekhab.pk/?p=479541 ..مزید پڑھیں ]]> کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی قائم مقام صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ نے آپریشن عزم استحکام کو مسترد کرتے ہوئے ہے کہ حکومت ایک بار پھر ایپکس کمیٹی کے فیصلوں کے ذریعے بلوچ اور پشتونوں کے خلاف آپریشن کر کے ان کے وسائل پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں جس کی ہم ہرگز اجازت نہیں دیں گئے اور ماضی میں ہونے والے تمام آپریشن کی تفصیلات اور قوم کے خرچ ہونے والے وسائل کی تفصیلات قوم کے سامنے لائی جائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو اپنے دیگر ساتھیوں ملک نصیر احمد شاہوانی، اختر حسین لانگو، احمد نواز بلوچ، ثنا بلوچ، سکیلہ نوید دہوار، ٹکری شفقت لانگو، میر غلام نبی مری ،کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر چیئرمین جاوید بلوچ، شما ئلہ اسماعیل، میر عبدالوحید لہڑی، میر غلام رسول مینگل، سمیت دیگر بھی موجود تھے ساجد ترین ایڈووکیٹ نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی نے ہمیشہ بلوچستان کے مسائل کے حل اور عوام کے حقوق کے حصول کیلئے اپنا کردار ادا کیا ہے حکومت کی جانب سے پارلیمینٹ اور عوامی نمائندوں کو اعتماد میں لئے بغیر ایپکس کمیٹی جس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں اس کے فیصلوں کے ذریعے بلوچستان اور خیبر پختون خواہ میں آپریشن مسلط کرنے کا فیصلہ کیا ہے حالانہ کے اس سے قبل بھی ملک میں متعدد آپریشن کئے گئے ہیں اور لاکھوں کی تعداد میں لوگ ڈیرہ بگٹی سوات، وزیرستان، فاٹا، اور دیگر علاقوں سے نقل مکانی کر گئے آج تک حکومت نے ان لوگوں کی دوبارہ اپنے علاقوں میں آباد کاری اور املاک سمیت کاروبار کو پہنچنے والے نقصانات کا ازالہ نہیں کیا ۔ لوگ آج بھی اپنا جانی و مالی نقصان کر کے بیٹھے ہوئے ہیں ہر آپریشن میں قوم کو یہی نوید سنائی جاتی ہے کہ ہم نے تخریب کاری کا قلع قمع کر کے شدت پسندوں کی کمر توڑ دی ہے سانحہ اے پی ایس کے بعد شروع ہونے والا آپریشن بھی تمام سیاسی جماعتوںکو اسی طرح اعتماد میں لینے کے بعد شروع کیا گیا ملک و قوم کے وسائل خرچ کئے گئے ہمسایہ ممالک ایران اور افغانستان کے ساتھ بارڈر پر فینسنگ کی گئی اس پر بھی اربوں روپے خرچ کئے گئے اس کے باوجود تخریب کاری ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان 70سال سے لوگوں کی نسل کشی کی جارہی ہے لوگوں کو لا پتہ کر کے ان کی مسخ شدہ لاشیں پھینکی جا رہی ہیں لوگوں کا کوئی پرسان حال نہیں جو ہان میں فورسز کی موومنٹ جاری ہے اور وزیرستان میں بھی آپریشن شروع ہے 8فروری کے انتخابات کے بعد حقیقی نمائندوں کا راست روک کر من پسند لوگوں کو فارم 47پر پارلیمنٹ میں لانے کا مقصد بھی اپنے غیر قانونی اقدامات اور اس طرح کے فیصلوں پر عمل درآمد کراناہے جس طرح کی خرید و فروخت کر کے لوگوں کا لایا گیا اس کا مقصد بلوچوں اور پشتونوں کے خلاف آپریشن کر کے ان کے وسائل پر قبضہ کر کے ان کو لوٹنا ہے ایسی لئے ایسے لوگوں کو پارلیمنٹ میں لا یا گیا اور آپریشن عزم استحکام عدم استحکام ہوگا انکا کہنا تھا کہ فیڈریشن کی چار اکائیوں کی نمائندہ ہے اور پارلیمنٹ ملک و قوم کی نمائندہ جس کو اعتماد میں لئے بغیر آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کو ہم مسترد کرتے ہیں اور اس کو تسلیم نہیں کر تے اس کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کریں گے کیونکہ ماضی میں ہونے والے آپریشن میں نتائج بھی ہمارے سامنے ہیں انہوں نے کہا کہ جس طرح ایپکس کمیٹی اور ایس آئی ایف سی قائم کر کے صوبوں کے وسائل پر وفاق قبضہ کر رہا ہے چاغی اور گوادر جو کہ بلوچستان کے وسائل ہیں لیکن ان پر دسترس وفاق اپنی سابت کر رہا ہے ہم 6جماعتی اتحاد کے فارم سے اس آپریشن کے خلاف جدوجہد کریں گے اس موقع پر ملک نصیر احمد شاہوانی نے پارٹی کے قائم مقام صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ کے گھر پر نا معلوم مسلح افراد کے حملے اور پتھرائو کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ گنھاونی حرکتیں پارٹی کا واضح اور ٹھوس موقف کی پیداش میں کی جا رہی ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے ملزمان کی شناخت کر کے ان کو گرفتار کرکے قوم کے سامنے لایا جا ئے تاکہ ان کے خلاف کاروائی ہو سکے۔

]]>
https://dailyintekhab.pk/archives/479541/feed 0 479541
رکن صوبائی اسمبلی صمد گورگیج پارلیمانی سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی امور منتخب https://dailyintekhab.pk/archives/479540 https://dailyintekhab.pk/archives/479540#respond Tue, 25 Jun 2024 16:06:02 +0000 https://dailyintekhab.pk/?p=479540 ..مزید پڑھیں ]]> کوئٹہ (آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان صمد خان گورگیج پارلیمانی سیکرٹری برائے سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی منتخب نوٹفکیشن نوٹفکیشن کے مطابق اس سے قبل پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون و پارلمانی امور تھا جسے واپس کر کے اب پارلیمانی سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی امور منتخب کردیا گیا

]]>
https://dailyintekhab.pk/archives/479540/feed 0 479540
اوستہ محمد میں خاتون کا قتل ،ملزمان کی گرفتاری کیلئے اہلخانہ کا احتجاج https://dailyintekhab.pk/archives/479536 https://dailyintekhab.pk/archives/479536#respond Tue, 25 Jun 2024 15:55:57 +0000 https://dailyintekhab.pk/?p=479536 ..مزید پڑھیں ]]> اوستہ محمد (مانیٹرنگ ڈیسک)شہداد کوٹ سندھ کے رہائشی حامد علی بروہی زاہدہ بروہی و دیگر گنداخہ تھانہ کی حدود جبل پور کے علاقے میں بے گناہ اور بے دردی سے قتل ہونے والے مسما ثمینہ کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے قرآن پاک اٹھا کر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا حامد علی اور مسما زاہداں نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ گنداخہ کے گاوں گوٹھ جبل پور میں ہماری بہن کو اس کے شوہر اعجاز احمد جمالی اور ان کے بھائی زاہد جمالی نے بے گناہ اور بے دردی سے قتل کردیا ہے ہم غریب لوگ ہیں ہماری کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ ایس ایچ او گنداخہ ملزمان کو گرفتار کرنے میں مکمل نا کام ہوچکے ہیں ملزمان با اثر لوگ ہیں انہوں نے آئی جی بلوچستان ڈی آئی جی نصیر آباد ایس ایس پی اوستا محمد سے پر زور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک کے واسطے ہماری بہن کے قاتلوں کو فوری طور گرفتار کیا جائے اور ہمیں انصاف دیا جائے دریں اثنا مظاہرین نے قرآن پاک کے ساتھ ایس پی آفس جا کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا جہاں پر ڈی ایس پی خادم حسین مگسی نے مظاہرین سے مذاکرات کر کے قاتلوں کی گرفتاری کی یقین دہانی کرائی جس پر مظاہرین نے اپنا احتجاج ختم کردیا ۔واضح رہے کہ آجکل جو بھی نصیر آباد ڈویژن میں جو بھی قتل کے واقعات رونما ہوئے ان کے قاتل نہیں پکڑے گئے مزید حالات خراب ہو رہے ہیں پولیس مکمل طور پر ناکام ہے

]]>
https://dailyintekhab.pk/archives/479536/feed 0 479536
مسلح جدوجہد کرنے والوں کے ساتھ مذاکرات نہیں ہو سکتے، ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر من و عن عمل درآمد کیا جائے گا، ضیاء لانگو https://dailyintekhab.pk/archives/479535 https://dailyintekhab.pk/archives/479535#respond Tue, 25 Jun 2024 15:51:10 +0000 https://dailyintekhab.pk/?p=479535 ..مزید پڑھیں ]]> کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر داخلہ بلوچستان ضیا ء لانگونے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بلوچستان میں امن امان کا مسئلہ ہے ،مسلح جدوجہد کرنے والوں کے ساتھ مذاکرات نہیں ہو سکتے ،ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر من و عن عمل درآمد کیا جائے گا۔آپریشن عزم استحکام پر بلوچستان حکومت کو اعتماد میں لیا گیا ہے ،انتخاب کی خبر کے مطابق ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ رات قلات کے علاقے اسکلکو میں ہونے والے حملےکے بعد آپریشن جاری ہے، گزشتہ رات لیویز اور ایف سی چیک پوسٹ سمیت پی پی ایل کے کیمپ پر مسلح افراد نے حملہ کیا ۔2 لیویز اہلکار اس وقت بھی لاپتہ ہے ،سیکیورٹی فورسز کا حملہ آوروں کیخلاف آپریشن جاری ہے ۔

]]>
https://dailyintekhab.pk/archives/479535/feed 0 479535