کھیل https://dailyintekhab.pk Sat, 27 Apr 2024 18:31:06 +0000 ur hourly 1 https://wordpress.org/?v=6.1.6 130469837 ٹی ٹوئنٹی کے پانچویں میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 9 رنز سے ہرا دیا https://dailyintekhab.pk/archives/466232 https://dailyintekhab.pk/archives/466232#respond Sat, 27 Apr 2024 18:31:06 +0000 https://dailyintekhab.pk/?p=466232 ..مزید پڑھیں ]]> لاہور (انتخاب نیوز) پانچ میچوں پر مشتمل سیرز کے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 9 رنز سے شکست دے دی۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے دیے گئے ہدف 179 رنز کے تعاقب میں پوری کیوی ٹیم 19.2 اوورز میں 169 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی۔پانچویں اور آخری میچ میں پاکستان کی کامیابی کے بعد سیریز 2-2 سے برابر ہوگئی، ایک میچ بارش کی وجہ سے بے نتیجہ رہا تھا۔نیوزی لینڈ کی طرف سے ٹم سیفرٹ 52 اور جوش کلارکسن 38 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، مائیکل بریسول نے 23، جیمز نیشم نے 16 اور مارک چیپمین نے 12 رنز بنائے، انکے علاوہ کوئی بھی کیوی بیٹر ڈبل فگرز میں داخل نہیں ہوسکا۔پاکستان کی طرف سے شاہین آفریدی نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں، اسامہ میر 2، شاداب خان اور عماد وسیم ایک، ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔قبل ازیں نیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل بریسویل نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔بابر اعظم نے 69 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ فخر زمان 43 اور عثمان خان 31 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔افتخار احمد 6 اور صائم ایوب ایک رن بناسکے، شاداب خان 15 اور عماد وسیم 4 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے جیمز نیشم، ایش سودھی، بین سیئرز، ولیم اوروروک اور زکارے فولکس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

]]>
https://dailyintekhab.pk/archives/466232/feed 0 466232
ٹی ٹوئنٹی کے چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 4 رنز سے ہرا دیا https://dailyintekhab.pk/archives/465692 https://dailyintekhab.pk/archives/465692#respond Thu, 25 Apr 2024 18:48:47 +0000 https://dailyintekhab.pk/?p=465692 ..مزید پڑھیں ]]> لاہور (انتخاب نیوز) چوتھے ٹی20 میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 4 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کرلی۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے چوتھے ٹی20 میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔ مہمان نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کے ٹم رابنسن 51 اور ڈین فوکس کرافٹ 34 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ ٹام بلینڈل نے 28 اور مائیکل بریسویل نے 27 رنز بنائے، جوش کلارکسن صفر پر آو¿ٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی نے 3 کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا، اسامہ میر اور افتخار احمد نے بھی ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ قومی ٹیم 179 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 8 وکٹ پر 174 رنز بناسکی۔ پاکستان کی جانب سے فخر زمان 61 رنز بناکر نمایاں رہے، افتخار احمد 23 ، صائم ایوب 20 اور عثمان خان نے 16 رنز بنائے۔ عماد وسیم 22 رنز کے ساتھ ناٹ آو¿ٹ رہے۔

]]>
https://dailyintekhab.pk/archives/465692/feed 0 465692
ٹی ٹوئنٹی سیریز، تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی https://dailyintekhab.pk/archives/464557 https://dailyintekhab.pk/archives/464557#respond Sun, 21 Apr 2024 19:16:09 +0000 https://dailyintekhab.pk/?p=464557 ..مزید پڑھیں ]]> راولپنڈی (انتخاب نیوز) پانچ میچز کی سیریز کے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ راولپنڈی میں کھیلے گئے پانچ میچز کی سیریز کے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کیوی ٹیم کےکپتان نے ٹاس جیت کر میزبان پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 179 رنز کا ہدف دیا۔ پاکستان نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے 41، بابر اعظم نے 37، صائم ایوب نے 32 رنز بنائے۔ محمد رضوان 23 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے جب کہ عرفان خان 30 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے سودھی نے 2 اور بریس ویل اور ڈفی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ مہمان نیوزی لینڈ نے 179 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے مارک چیپمین نے 42 گیندوں پر 87 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ مارک چیپمین کی اننگز میں 4 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے۔ ان کے علاوہ ڈین فوکس کرافٹ نے 31 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ ٹم رابنسن نے 28 اور ٹم سیفرٹ نے 21 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی نے 2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا جب کہ نسیم شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

]]>
https://dailyintekhab.pk/archives/464557/feed 0 464557
محمد رضوان کو قومی ٹیم کا نائب کپتان بنائے جانے کا امکان https://dailyintekhab.pk/archives/464332 https://dailyintekhab.pk/archives/464332#respond Sun, 21 Apr 2024 08:59:04 +0000 https://dailyintekhab.pk/?p=464332 ..مزید پڑھیں ]]> اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نائب کپتان بنائے جانے کا امکان ہے، ذرائع کے مطابق نائب کپتان کے حوالے سے مشاورت مکمل کر لی گئی ہے اور اب ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نائب کپتان کا اعلان جلد متوقع ہے، خیال رہے کہ محمد رضوان سابق کپتان شاہین آفریدی کے ساتھ بھی نائب تھے۔بیٹر محمد رضوان نے گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف دوسری ٹی ٹوئنٹی میچ میں عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا ہے، رضوان نے 19 واں رن لے کر 3000 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز مکمل کیے، محمد رضوان نے ویرات کوہلی اور بابر اعظم کا مشترکہ ریکارڈ توڑا ہے۔ بابر اعظم اور ویرات کوہلی نے 81، 81 اننگز میں 3000 ٹی ٹوئنٹی رنز مکمل کیے تھے۔

]]>
https://dailyintekhab.pk/archives/464332/feed 0 464332
دبئی میں منعقدہ کراٹے کامبیٹ مقابلے، پاکستان نے بھارت کو 2-1 سے شکست دیدی https://dailyintekhab.pk/archives/464281 https://dailyintekhab.pk/archives/464281#respond Sat, 20 Apr 2024 18:44:21 +0000 https://dailyintekhab.pk/?p=464281 ..مزید پڑھیں ]]> کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں ہونے والے کراٹے کامبیٹ مقابلوں میں پاکستان نے بھارت کو 1-2 سے شکست دے دی۔ کراٹے کومبیٹ 45 میں پاک بھارت مقابلے کیلئے پہلی فائٹ پاکستان کے رضوان علی اور انڈیا کے پوون گپتا کے درمیان ہوئی جس میں پاکستانی فائٹر نے حریف کو ابتدا ہی میں ناک آو¿ٹ کردیا۔دوسری فائٹ کیلئے ہمانشو کوشک سے مقابلہ کیلئے علومی کریم کی جگہ فیضان خان ایرینا میں آئے۔ علومی کریم ویٹ برابر نہ ہونے کی وجہ سے فائٹ میں شرکت سے محروم رہے۔فیضان نے بھارتی حریف سے مقابلہ تو خوب کیا لیکن وہ اس کو زیر کرنے میں ناکام رہے یوں مقابلہ ایک ایک سے برابر ہوگیا۔ فیصلہ کن معرکے کیلئے پاکستان کے کپتان شاہ زیب رند اور انڈیا کے رانا سنگھ میدان ایرینا میں اترے۔شاہ زیب نے فائٹ کے آغاز میں ہی رانا سنگھ پر پے درپے وار کیے اور انہیں اتنا بے بس کردیا کہ وہ ایک کونے میں دبک گئے اور کافی دیر اٹھ نہ سکے یوں انڈین فائٹر شاہ زیب کے خلاف ٹیکنیکل ناک آو¿ٹ قرار پائے۔یوں پاکستان نے معرکہ 1-2 سے جیت لیا۔ فائٹ کے بعد شاہ زیب رند نے امن کا پیغام دیتے ہوئے پاکستان اور بھارت کا جھنڈا اٹھایا اور کہا کہ وہ امن کا پیغام دینا چاہتے ہیں۔

]]>
https://dailyintekhab.pk/archives/464281/feed 0 464281
ٹی ٹوئنٹی کے دوسرے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی https://dailyintekhab.pk/archives/464249 https://dailyintekhab.pk/archives/464249#respond Sat, 20 Apr 2024 17:38:40 +0000 https://dailyintekhab.pk/?p=464249 ..مزید پڑھیں ]]> راولپنڈی (انتخاب نیوز) دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے مہمان نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ راولپنڈی میں کھیلے گئے پانچ میچز کی سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 90 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ دوسرے میچ کے لیے قومی ٹیم کے اسکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔

]]>
https://dailyintekhab.pk/archives/464249/feed 0 464249
پی سی بی میں شعبوں کی ری اسٹرکچرنگ، کئی عہدیداروں کو فارغ کرنے کا امکان https://dailyintekhab.pk/archives/459767 https://dailyintekhab.pk/archives/459767#respond Wed, 03 Apr 2024 08:02:05 +0000 https://dailyintekhab.pk/?p=459767 ..مزید پڑھیں ]]> لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)کرکٹ بورڈ ذرائع کے مطابق پی سی بی میں کئی شعبوں کو ری ویمپ کرنے کے فیصلے کئے گئے ہیں، تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے کئی شعبوں کو ری ویمپ کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور اس کے لیے شعبوں کو از سر نو ترتیب دینے سے تقرر و تبادلے ہونے کا بھی امکان ہے، ذرائع کے مطابق شعبوں کی ری اسٹرکچرنگ کرنے کی وجہ سے کئی عہدیداروں کو فارغ بھی کیا جائے گا۔ڈائریکٹر کوآرڈینیشن بریگیڈیئر ریٹائرڈ ساجد حمید کی جگہ نئی تقرری ہو گی، ساجد حمید کو عہدے سے ہٹایا جا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین محسن نقوی حال ہی میں بورڈ میں ہونے والی مس مینجمنٹ کی وجہ سے خوش نہیں ہیں اور انہوں نے مس مینجمنٹ پر زیرو ٹالرینس کا پیغام سب کو پہنچا دیا ہے۔

]]>
https://dailyintekhab.pk/archives/459767/feed 0 459767
قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی بابر اعظم کو سونپ دی گئی https://dailyintekhab.pk/archives/458736 https://dailyintekhab.pk/archives/458736#respond Sun, 31 Mar 2024 06:45:12 +0000 https://dailyintekhab.pk/?p=458736 ..مزید پڑھیں ]]> لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب قومی ٹیم کی کپتانی سے متعلق اعلان کیا گیا جس کے مطابق بابر اعظم ون ڈے اور ٹی 20ٹیم کے کپتان ہوں گے، اعلامیے کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے بابراعظم کو متفقہ طور پر نامزد کیا تھا، سلیکشن کمیٹی کی تجویز پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بابر اعظم کو کپتان مقرر کیا۔یاد رہے کہ بابر اعظم پہلے بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت کر چکے ہیں، وہ گزشتہ برس نومبر میں ٹیم کی قیادت سے دستبردار ہوئے تھے جس کے بعد پی سی بی نے شاہین آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی اور شان مسعود کو ٹیسٹ کا کپتان مقرر کر دیا تھا۔بابر اعظم 52 ٹیسٹ، 117 ون ڈے اور 109 ٹی ٹوئنٹی میچز میں بھی پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔قومی کرکٹر بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان نے 71 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 42 میچز جیتے اور گرین شرٹس کو 23 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

]]>
https://dailyintekhab.pk/archives/458736/feed 0 458736
قومی ٹیم کی کپتانی، سلیکشن کمیٹی نے تجاویز چیئرمین پی سی بی کو بھجوا دی https://dailyintekhab.pk/archives/457864 https://dailyintekhab.pk/archives/457864#respond Thu, 28 Mar 2024 08:25:18 +0000 https://dailyintekhab.pk/?p=457864 ..مزید پڑھیں ]]> لاہور(انتخاب نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کی بنائی گئی سیلیکشن کمیٹی کی جانب سے کپتان کے حوالے سے نام بھجوانے کا معاملہ طے پایا گیا، تفصیلات کے مطابق کپتان کے حوالے سے اپنی تجاویز چیئرمین پی سی بی کو بھجوا دی گئی، ذرائع کے مطابق کپتان کے حوالے سے ذمہ داری چیئرمین محسن نقوی نے سلیکشن کمیٹی کو دی تھی، سلیکشن کمیٹی نے کام مکمل کرکے تجاویز چیئرمین پی سی بی کو بھجوائیں جس کے بعد چیئرمین پی سی بی جلد کپتان کے حوالے سے مشاورت کر کے فیصلہ کریں گے، سلیکشن کمیٹی نے کپتان تبدیل کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا اور کپتان کے لیے سابق کپتان بابر اعظم کا نام بھیجا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق بابراعظم کو دوبارہ کپتانی سونپنے کے حوالے سے سنجیدگی سے غور کیا جارہا ہے۔

]]>
https://dailyintekhab.pk/archives/457864/feed 0 457864
بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کی قیادت سونپے جانے کا امکان https://dailyintekhab.pk/archives/457605 https://dailyintekhab.pk/archives/457605#respond Wed, 27 Mar 2024 07:24:45 +0000 https://dailyintekhab.pk/?p=457605 ..مزید پڑھیں ]]> لاہور(انتخاب نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشلز سابق کپتان سے جلد ملاقات کریں گے ، شاہین شاہ آفریدی کی جگہ کپتانی بابر اعظم کو دینے کا امکان ہے، واضح رہے کہ بابر اعظم پہلے بھی قومی ٹیم کے کپتان رہ چکے ہیں اور گزشتہ سال بابر اعظم کی جگہ شاہین شاہ آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی کا کپتان بنایا گیا تھا۔

]]>
https://dailyintekhab.pk/archives/457605/feed 0 457605