گوادر شہر میں باڑ لگانے کیخلاف بی این پی کا آئینی پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ (یو این اے)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی قائم مقام صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ نے بلوچستان ہائی کورٹ میں گوادر میں باڑ لگانے کے خلاف پٹیشن داخل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ گوادر پر باڑ لگانا فریڈم آف موومنٹ کے بنیادی حقوق کے خلاف ورزی ہے کچھ لوگ گوادر کو بلوچستان سے الگ کرنے کی سازش کررہے ہیں اور ہم کسی کو بھی ایسا کرنے نہیں دیں گے ساجد ترین ایڈووکیٹ نے کہا کہ یہ کس قسم کی ترقی ہے جہاں لوگوں کو ترقی کے نام پر اپنی آبائی زمین میں آزادانہ گھومنے کی اجازت نہیں ہے۔ساجد ترین ایڈووکیٹ نے کہا کہ عدالت گوادر باڑ معاملے کا فیصلہ ہمارے حق میں کرے یا نہ کرے لیکن ہم بلوچستان کے مظلوموں کے لیے ہر پلیٹ فارم پر آواز اٹھاتے رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں