صدر مملکت آصف زرداری 6 مئی کو تین روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے

کوئٹہ (انتخاب نیوز) صدرمملکت آصف علی زرداری 6 مئی بروز پیر تین روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کا بلوچستان کا یہ پہلا دورہ ہوگا، صدر مملکت اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کریں گے،پیر کو وزیراعلیٰ کی جانب سے صدر مملکت کے اعزار میں عشائیہ دیا جائے گا۔ ذرائع کا مزید کہناتھا کہ صدرآصف علی زرداری صوبائی کابینہ کے علاوہ ارکان پارلیمنٹ سے ملاقاتیں کریں گے،صدر مملکت اپنے دورے کے دوران سیاسی وقبائلی عمائدین سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں