ٹک ٹاک بنانے کیلئے نابینا شخص کو سیلابی پانی میں پھینک دیا گیا، 2 ملزمان گرفتار

پشاور (انتخاب نیوز) ٹک ٹاک بنانے کا چسکہ، نابینا شخص کو سیلابی پانی میں پھینک دیا گیا۔ جنوبی وزیرستان میں ٹک ٹاک بنانے کے لیے نابینا شخص کو سیلابی پانی میں پھینک دیا گیا، واقعہ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ سوشل میڈیا صارفین نے واقعہ کے ذمے داروں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ذہنی معذور اور نابینا شخص کو چند افراد نے ویڈیو بنانے کے لیے سیلابی ریلے کے پانی میں پھینک دیا۔ اطلاعات ہیں کہ ویڈیو میں نظر آنے والا شخص جنوبی وزیرستان زرمیلانہ کا رہائشی ہے۔ ویڈیو وانا کے کسی گاو¿ں میں بنائی گئی، معذور شخص تو بچ گیا تاہم سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ڈی پی او جنوبی وزیرستان لوئر سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ نابینا شخص کو پانی میں پھینکنے والے افراد کو گرفتار کیا جائے۔ ویڈیو پر عوامی ردعمل آنے کے بعد ڈی پی او جنوبی وزیرستان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا۔ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ واقعے میں نابینا شخص معمولی زخمی ہوا جیسے ابتدائی طبی امداد دےکرگھر بھیج دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں