گوادر میں باڑ لگانے کا سہرا مری میں حکومت ترتیب دینے والی نیشنل پارٹی کو جاتا ہے، نواب اسلم

کوئٹہ (یو این اے) جمعیت علما اسلام کے رکن بلوچستان اسمبلی سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان چیف آف ساراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے سماجی رابطے ویب سایٹ( ایکس )پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ جب نیشنل پارٹی اور مسلم لیگ ن نے مری میں اپنی مخلوط حکومت ترتیب دی ہم نے جان بلیدی کو فون کر کے کہا کہ گوادر سنگھارمیں وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کو آباد کریں لیکن انہوں نے سیکرٹریٹ کو فوج کے حوالے کیا، اگر موسم سرما میں وزیراعلیٰ وہاں دفتر لگاتے تو ایسا نہ ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے انہی خدشات کے پیش نظر گوادر کو بلوچستان کا winter capital notify کیا، اس کے ساتھPort Singapore Authority کو فارغ کر کے حکومت بلوچستان نے بتدریج بندرگاہ کو خریدنے کی منصوبہ بندی کی لیکن یہ خاردار تار کا سہرا ان کے سر جنہوں نے مری میں حکومت ترتیب دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں