پروفیسر شفقت اللہ مینگل پر فائرنگ کرنیوالے پولیس افسر کیخلاف کارروائی کی جائے، جے یو آئی

کوئٹہ (این این آئی) جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے رہنماوئں نے کہا ہے کہ پروفیسر شفقت اللہ مینگل پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ایس ایچ او کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ حاضر سروس پروفیسر پر جس وحشیانہ انداز میں فائرنگ کی گئی وہ قابل مذمت ہے۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علماءاسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالرحمن رفیق سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد، جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ، مولانا محمد ہاشم خیشکی، شیخ مولانا عبدالاحد محمد حسنی، مولانا محمد ایوب، مولانا محمد اشرف جان، حافظ مسعود احمد، سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد، سیکرٹری مالیات میر سرفراز شاہوانی، ایڈووکیٹ سالار حافظ سید، سعداللہ آغا، حافظ سراج الدین، حاجی ولی محمدبڑیچ، حاجی ظفر اللہ خان کاکڑ، مولانا حافظ سردار محمد نورزئی، مولانا جمال الدین حقانی، مفتی نیک محمد فاروقی، مولانا محمد طاہر توحیدی، حاجی صالح محمد، مولانا محمد عارف شمشیر، مفتی محمد ابوبکر، حافظ دوست محمد، ملک نصیر احمد ایڈووکیٹ اور دیگر نے اپنے مذمتی بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کامرس کالج کے حاضر سروس پروفیسر شفقت اللہ مینگل پر سریاب تھانے کے ایس ایچ او کی جانب سے دن دہاڑے تکبرانہ انداز میں جان لیوا فائرنگ کو انتہائی فاش غلطی قرار دیتے ہوئے فوری طور پر ایس ایچ او کی معطلی اور گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے کہ وہ پرائیویٹ گاڑی اور سادہ لباس میں ملبوس ہوکر ایک موٹر سائیکل سوار پروفیسر پر گولیوں کی بوچھاڑ کرکے کن مقاصد کی تکمیل چاہتا تھا۔ جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے رہنماﺅں نے آئی جی پولیس اور وزارت داخلہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ سریاب تھانے کے ایس ایچ او کیخلاف فوری کارروائی کرکے شفقت اللہ مینگل کو فوری انصاف فراہم کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں