گندم درآمد اسکینڈل، شہباز شریف ہی وزارت فوڈ سیکورٹی کے انچارج وزیر تھے، دستاویز

اسلام آباد (انتخاب نیوز) موجودہ حکومت کے دور میں بھی گندم کی درآمد کا سلسلہ جاری رہا اور اس وقت وزیراعظم شہباز شریف ہی وزارت فوڈ سکیورٹی کے انچارج وزیر تھے۔ 3 اپریل کو رانا تنویر کو وزارت فوڈ سیکورٹی کا قلمدان دینے سے قبل وزارت کے انچارج خود شہباز شریف تھے۔ وزیراعظم گندم درآمد معاملے پر سیکرٹری فوڈ کو او ایس ڈی بناچکے ہیں۔ نجی ٹی کو موصول دستاویز کے مطابق نگران دور میں 27 لاکھ 58 ہزار 226 میٹرک ٹن گندم درآمد کی گئی تھی، مارچ 2024 میں57 ارب 19 کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کی گندم درآمد کی گئی۔ دستاویز کے مطابق رواں مالی سال فروری تک 225 ارب 78 کروڑ 30 لاکھ روپے کی گندم امپورٹ ہوئی، رواں مالی سال مارچ تک کل 34 لاکھ 49 ہزار 436 میٹرک ٹن گندم درآمد کی گئی، رواں مالی سال مارچ تک 282 ارب97 کروڑ 50 لاکھ روپے کی گندم درآمد کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں