میونسپل کارپوریشن حب کا سرکاری ریکارڈ غائب، تلف کیے جانے کا انکشاف

حب (نمائندہ انتخاب) میونسپل کارپوریشن حب کا سرکاری ریکارڈ غائب ،تلف کئے جانے کا انکشاف اس حوالے سے چیئرمین بابو فیض شیخ اور چیف آفیسر سید سلیم شاہ نے اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میونسپل کارپوریشن حب کا سرکاری ریکارڈ فائلیں و دیگر دستیاویزات جو کہ ٹاﺅن کمیٹی حب پھر تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن اور اب میونسپل کارپوریشن کا تمام ریکارڈ سوک سینٹر میں فرسٹ فلور پر واقع میونسپل کارپوریشن حب کے دفتر کی حدود میں بنائے کمروں کے اسٹور روم میں محفوظ کیا گیا تھا وہ وہاں سے غائب ہے انھوں نے مزید بتایا کہ مذکورہ سرکاری ریکارڈ جو کہ غیر معمولی اہمیت کا حامل تھا انہیں خدشہ ہے کہ میونسپل کارپوریشن حب کے دفتر کے حدود میں قائم کئے گئے ایک دوسرے سرکاری محکمے کے عملے نے وہاں سے نکال کر تلف کردیا ہے دونوں حکام کا کہنا تھا کہ وہ اس بارے میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بلوسچتان کو آگاہ کر رہے ہیں مزید چارہ جوئی بھی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں