جنگل اور زیتون کے درخت کاٹنے والوں کو گرفتار کرکے سزادی جائے، ای ڈی ڈبلیو او

کوئٹہ (این این آئی )صدر ایجو کیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ویلفیئر آرگنائزیشن (EDWO) بلوچستان پر وفیسر عبد الکریم نے کہا ہے کہ جنگل اور زیتون کے درخت کاٹنے والوں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزادی جائے جنگلات کو بے دریغ طریقے سے کاٹاجارہا ہے ان کے خلاف قانونی کارروائی کرکے جنگلات کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے تاکہ ماحولیاتی اور موسمیاتی تبدیلی پر پڑنے والے برے اثرات کو روکا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوموار کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوںنے کہا کہ ایجو کیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ویلفیئر آرگنا ئزیشن (EDWO) بلوچستان کے چند فعال تنظیموں میں سے ہے جو تعلیم، صحت، اور ماحول کے تحفظ کے حوالے سے مختلف شعبوں میں خدمات سر انجام دے رہی ہے اس وقت تنظیم کے زیر اہتمام سکول میں 300کے قریب بچے اور بچیاں زیور تعلیم سے آراستہ ہورہے ہیں اوربلوچستان دار الایتام (یتیم بچوں کا اپنے گھر میں 90 یتیم اور غریب بچوں کو تعلیم رہائش اور کھانے پینے کے انتظامات مفت فراہم کئے جارہے ہیں EDWO نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے گزشتہ 3سالوں سے زیتون کے 1500 اور خار دار جنگلی درخت (پلوسہ) کے 10 ہزار درخت لگائے ان درختوں کی دیکھ بھال اور پانی دینا مشکل کام ہے یہ ماڈل ماحولیاتی پروجیکٹ پر 12 ایکڑزمین پر مشتمل ہے لیکن کچھ عرصہ سے ماحول ،درخت دشمن اور انسانیت دشمن عناصر کئی بار پہلے بھی زیتون اور جنگلی درخت اکھاڑ کر لے گئے جیسے پھر سے لگایا گیا۔ دو دن پہلے رات کے تاریکی میں 30 زیتون اور سینکڑوں جنگلی (پلوس) کے درخت کاٹے گئے ہیں جس کے تمام ثبوت موجود ہیں ان عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کرکے جنگلات کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں