فلسطینی مزاحمتی تنظیم نے قطر اور مصر کا جنگ بندی معاہدہ قبول کرلیا

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) فلسطینی مزاحمتی تنظیم نے غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے قطر اور مصر کا تجویز کردہ جنگ بندی معاہدہ قبول کرلیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے قطری اور مصری ثالثوں کو آگاہ کیا ہے کہ حماس کو غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے ان کی تجویز قبول ہیں۔ حماس کے بیان کے مطابق جنگ بندی کے حوالے سے گیند اب اسرائیل کے کورٹ میں ہے۔ دوسری جانب اسرائیل نے جنگ بندی کے حوالے سے مصر اور قطر کی تجاویز کو ماننے سے انکار کردیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایک اسرائیلی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ حماس نے جن تجاویز سے اتفاق کیا ہے ان کے کچھ ایسے ’دور رس‘ نتائج ہوں گے جنہیں اسرائیل قبول نہیں کرسکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں