کیڑوں والی گندم درآمد کرنیوالوں کیخلاف تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم

اسلام آباد (آن لائن) گندم کا ایک اور اسکینڈل سامنے آگیا، کیڑوں والی گندم کی درآمد کرنے والوں کیخلاف گھیرا مزید تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے وزیر اعظم کی ہدایت پر نوٹس لے لیا۔وزارت فوڈ سیکیورٹی نے کیڑوں والی درآمدی گندم کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطحی تحقیقات کمیٹی تشکیل دے دی۔ تین رکنی کمیٹی کی سربراہی فوڈ کمشنر سید وسیم الحسن کرینگے ۔تحقیقاتی کمیٹی کیڑوں والی گندم امپورٹ ہونے کی شفاف تحقیقات کرے گی، وزارت فوڈ سیکیورٹی کے مطابق کمیٹی ناقص اور کیڑوں والی گندم کی امپورٹ پر ایک جامع رپورٹ پیش کرے گی، ناقص اور غیر معیاری گندم کی امپورٹ میں کون ملوث ھے اس کی شفاف تحقیقات کی جائے گی۔نگران اور موجودہ حکومت کے دور میں 13 لاکھ میٹرک ٹن کیڑوں والی گندم درآمد کی تھی۔کیڑوں والی گندم کی مالیت بھی کروڑوں روپے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں