نواب ثنا اللہ کے پیپلز پارٹی سے مستعفی ہونے کی خبر درست نہیں، صلاح الدین زہری

کوئٹہ (یو این اے) سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ خان زہری کے نمائندہ خاص ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار حاجی صلاح الدین زہری نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں نواب ثنا اللہ خان زہری ان کے دوستوں کے مستعفی ہونے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے خبروں کو من گھڑت اور سازشی عناصر کا پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کا اعلان کیا انہوں نے کہا ہے کہ بعض سازشی عناصر نواب ثنا اللہ خان زہری کی مقبولیت سے خوفزدہ ہو کر سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ کر رہے ہیں جو کہ قابل مذمت اور قابل رفت ہے ہم ایسے ناصر کا کھوج لگا کر ان کے خلاف قانونی کاروائی کریں گے حاجی صلاح الدین زہری نے کہا کہ نواب ثنا اللہ خان زہری اس وقت صدر مملکت اصف علی زرداری کے ہمراہ کوئٹہ میں موجود ہے اور دونوں رہنماوں کے درمیان ایک اچھی ریلیشن شپ قائم ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں