گندم اسکینڈل نیب یا ایف آئی اے کو بھجوانے کا فیصلہ آج متوقع

لاہور(آئی این پی) گندم درآمد اسکینڈل کا معاملہ نیب یا ایف آئی اے کو بھجوانے کا فیصلہ آج (بدھ تک) ہونے کا امکان ہے ۔ذرائع کے حوالے سے میڈیارپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن )کے قائد نواز شریف ذمہ داروں کےخلاف سخت کارروائی کے خواہاں ہیں۔ذرائع کے مطابق گندم درآمد اسکینڈل سے متعلق انکوائری رپورٹ ملنے پرنیب یا ایف آئی اے کو بھجوانے کا آج بد ھ تک فیصلہ کیا جائےگا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ کابینہ ارکان اور اعلیٰ حکام نے وزیراعظم شہباز شریف کو گندم اسکینڈل کا معاملہ بہتر انداز میں حل کرنے کی تجویز دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب یا ایف آئی اے کو معاملہ بھجوانے پر نگران حکومت کے ذمہ داران کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں