تنزانیہ کے ساحل پر کشتی الٹنے سے 5 افراد ہلاک، 6 لاپتا

تنزانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) تنزانیہ کے بحر ہند کے ساحل پر کشتی الٹنے سے 5 افراد ہلاک اور 6 لاپتہ ہوگئے۔ حکام نے بتایا کہ تانگا کے علاقے میں پنگانی جانے والی کشتی سے گرنے اور ڈوبنے والے 5 افراد کی لاشیں کینیا کے ممباسا کے ساحل سے برآمد ہوئی ہیں۔ پنگانی کے علاقائی کمشنر موسیٰ کیلاکالا کا کہنا ہے کہ ہم اس واقعے کے بارے میں معلومات اکٹھا کرنے کے لیے کینیا کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔ کیلاکالا نے بتایا کہ 6 لاپتہ افراد کی تلاش اور بچاو¿ کی کوششیں جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں