ایران سے گیس لائن معاہدہ پاکستان کے مفاد میں ہوگا، اسحاق ڈار

اسلام آباد(آئی این پی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھار ت میں الیکشن کے موقع پر اسلام اور پاکستان مخالف بیانات پر تشویش ہے، مسئلہ کشمیر کے حل تک خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا، بھارت کشمیر سے اپنی افواج نکالے اور غیر قانونی قبضہ ختم کرے، مقبوضہ کشمیر کا معاملہ بھی غزہ سے مختلف نہیں ، شہبازشریف وفاقی کابینہ اجلاس میں سعودی حکام سے سرمایہ کاری سے متعلق پیش رفت پر خوش ہیں، پاک- ایران گیس پائپ لائن کا معاملہ پرانا اور پیچیدہ ہے لیکن ہر فیصلہ پاکستان کے مفاد میں کیا جائے گا۔ گیمبیا کے دارلحکومت بنجول میں اسلامی تعاون تنظیم (اوآئی سی)اجلاس میں شرکت کے بعد منگل کے روز دفتر خارجہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم نے ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کی، وزیراعظم کی عالمی رہنماﺅ ں سے غیررسمی ملاقاتیں بھی ہوئیں جن میں ملائیشیاءکے وزیراعظم بل گیٹس، ورلڈ بینک حکام اور سعودی حکام شامل ہیں ۔ کہ وزیراعظم کی سعودی وزرائے تجارت،توانائی،ماحولیات اور سرمایہ کاری سے بھی اہم ملاقاتیں ہوئیں ۔ ریاض میں وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات میں مل کر کام کرنے پر اتفاق ہوا،سعودی عرب میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے حوالے سے مثبت پیش رفت ہوئی۔ اگر پاکستان اسی رفتار سے آگے چلے تو ہمارا مستقبل کافی روشن ہو گا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ رمضان کے آخری عشرے میں سعودی عرب ہم ذاتی دورے پر گئے تھے لیکن تجارت اور سرمایہ کاری پر بات ہوئی، عید کے فورا بعد سعودیہ کا وفد پاکستان آیا، اس کے بعد بی ٹو بی سعودی وفد بھی پاکستان آیا، سعودی تجارتی وفد کے ساتھ اچھی بات ہوئی وہ کافی خوش تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں