گوادر میں باڑ لگانے کیخلاف تحریک باتیل پاسبان شروع کررہے ہیں، بی ایس او

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بی ایس او کا گوادر میں باڑ لگانے کیخلاف تحریک باتیل پاسبان شروع کرنے کا اعلان۔ بی ایس او کے سیکرٹری جنرل صمند بلوچ نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گوادر میں باڑ لگانے کیخلاف تحریک باتیل پاسبان چلانے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک باتیل پاسبان کا مقصد گوادر میں باڑ لگانے کو روکنا ہے، سیاسی موبلائزیشن کے ذریعے گوادر کے لوگوں کو سیاسی شعور دیں گے۔ بلوچستان کے وسائل لوٹنے کے نئے طریقے بنائے جارہے ہیں، اسلام آباد کی پالیسیوں سے بلوچ عوام متفق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی ایس او نے بلوچ کش پالیسیوں کو ہمیشہ مسترد کیا، بلوچ دشمن عناصر گوادر پر بری نظر رکھے ہوئے ہیں، گوادر میں بلوچ ساحل کی لوٹ مار جاری ہے، گوادر میں باڑ لگانے کیخلاف مزاحمت کریں گے، ریاست بلوچ عوام کو سننے کو تیار نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں