لاپتا افراد کمیشن نے کیسز کی تعداد کم دکھائی، ایچ آر سی پی

اسلام آباد (آن لائن ) ہیومن رائٹس کمیشن اف پاکستان نے کہا ہے کہ جولائی 2023 میں قومی اسمبلی کے ایک اجلاس کے دوران 28 بل منظور کیے گئے، بلز کی منظوری کے دوران پارلیمانی طریقہ کار کو نظرانداز کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق توہین پارلیمنٹ، سلامتی سے متعلق اور حساس معلومات کے افشاءکو جرم قرار دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق انصاف کی فراہمی میں پاکستان کا نمبر 142 میں سے 125 نمبر پر ہے۔ عدالتوں میں 22 لاکھ 60 ہزار سے زائد مقدمات زیر التوا ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرانسجینڈر پرسنز ایکٹ 2018 کو غیر اسلامی قرار دینے پر تحفظات ہیں۔رپورٹ کے مطابق عدالتوں میں زیرالتوا مقدمات میں اوسط 18 فیصد اضافہ ہو رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد مشتعل ہجوم نے املاک کو نقصان پہنچایا، پارٹی کارکنوں اور حامیوں کے خلاف ریاستی کریک ڈاو¿ن سے غیر مصدقہ ہلاکتیں ہوئیں۔رپورٹ کے مطابق 2023 میں 789 دہشتگرد حملے ہوئے اور انسداد دہشتگردی کی کارروائیاں ہوئیں۔ کارروائیوں میں 1524 افراد جاں بحق، 1463 زخمی ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق 2023 میں گزشتہ سال کی نسبت تشدد میں 56 فیصد اضافہ ہوا۔ 2023 میں عسکریت پسند حملوں میں 69 فیصد اضافہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق 2023 میں پولیس مقابلوں میں 618 افراد مارے گئے۔ رپورٹ کے مطابق پولیس حراست میں 33 افراد جاں بحق ہوئے۔ ایچ آر سی پی رپورٹ کے مطابق کراچی میں 2023 میں اسٹریٹ کرائمز میں 11 فیصد اضافہ ہوا۔ 2023 میں کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے 90 ہزار واقعات رپورٹ ہوئے۔ ڈکیتی کی مزاحمت کے دوران 134 شہری مارے گئے۔ ایچ آر سی پی رپورٹ کے مطابق جیلوں میں 30 ہزار سے زائد قیدی گنجائش سے زیادہ رکھے گئے۔ جبری گمشدگیوں کے حوالے سے تحقیقاتی کمیشن کے اعداد و شمار درست نہیں۔ ایچ ا?ر سی پی رپورٹ میں کہا گیا کہ جبری گمشدگی کے کیسز کی تعداد کم دکھانے پر کمیشن کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں