مکران میں آگ برسانے والی گرمی، لوڈشیڈنگ سے اسکولوں میں طلبہ کو شدید پریشانی

پسنی (نامہ نگار) مکران کے مختلف علاقوں میں آگ برسانے والی گرمی، طلبا وطالبات سمیت اساتذہ کو درس و تدریس میں مشکلات کا سامنا، عوامی حلقوں کا محکمہ تعلیم بلوچستان سے گرم علاقوں کے تعلیمی اداروں میں پندرہ مئی کو گرمیوں کی چھٹیوں کے اعلان کرنے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے گرم علاقہ جات میں مئی اور جون کے مہینے میں زیادہ گرمی پڑتی ہے جبکہ گزشتہ تین دنوں سے مکران کے مختلف علاقے آگ برسانے والے گرمی کی لپیٹ میں ہیں جس سے طلبا وطالبات سمیت اساتذہ کو درس و تدریس کے لیے شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ دوسری طرف اعصاب شکن لوڈ شیڈنگ سے اسکولوں کے کمروں میں بچوں اور اساتذہ کو درس و تدریس میں شدید پریشانی کا سامنا ہے عوامی حلقوں نے محکمہ تعلیم کے ذمہ داران سے اپیل کی ہے کہ پندرہ مئی تک گرم علاقوں میں گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں