خضدار، اختر مینگل سے گزشتہ شب مزاکرات کامیاب، ڈی سی آفس کے سامنے دھرنا ختم

خضدار(بیورورپورٹ) بی این پی کے قائد سردار اخترجان مینگل کے ساتھ طویل وقت کے بعد آدھی رات کو انتظامیہ کی جانب سے مذاکرات کامیاب نے کے بعد دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا ، سردار اخترمینگل اور انتظامیہ کا مذاکرات اس بات پر ہوئی کہ حلقہ پی بی 20 خضدار وڈھ کے 22 پولنگ اسٹیشنز کے آفیسرز اسٹاف ہمارے شک کے بنیاد پر مخالف امیدوار کے ہیں اب 22 آفیسرز اسٹاف کو واپس کیا جائے گا اور نئے غیر جانبدار آفیسرز اسٹاف کو تعینات کیا جائے گا ۔اختر مینگل نے کہا کہ انتظامیہ کے ساتھ اس نقطے پر مذاکرات ہو گئے ہیں ، سردار اختر جان مینگل نے تمام دھرنے کے ساتھیوں ودیگر کو اس بات پر زور دیا کہ اگر انتظامیہ مزید اپنے روش کو نہ بدلی اور انتخابات کے دوران دھاندلی کرنے کی کوشش کی تو سب کو دوبارہ کال کرونگا اور ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے آکر غیرمعینہ مدت تک کیلئے دھرنے پربیٹھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں