انسانی اسمگلنگ کےخلاف کارروائی، لاہور سے 4ملزمان گرفتار

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک سے باہر ملازمت کا جھانسہ دے کر انسانی اسمگلنگ گینگ کے خلاف ایف آئی اے کی کارروائی، دوران کامیاب کارروائی 4ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے منظم گینگ کے سرغنہ سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا، جن میں وسیم عباس اور جیمز مسیح شامل ہیں۔ ملزم وسیم عباس بدنام زمانہ انسانی اسمگلنگ کے گروہ کا سرغنہ ہے، جو دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے شہریوں کو عراق براستہ ایران بارڈر پار کروانے میں ملوث تھا۔تفصیلات کے مطابق ملزم سادہ لوح شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر عراق بھجواتا تھا۔ اس دوران شہریوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا جاتا تھا اور متاثرین کے گھر والوں سے رقوم کا تقاضا بھی کیا جاتا تھا جب کہ ملزم جیمز مسیح ڈیوائن گارڈن میں واقع غیر قانونی کنسلٹنسی چلا رہا تھا۔ گرفتار ملزم جیمز مسیح بغیر لائسنس سادہ لوح شہریوں سے پاسپورٹ وصول کر رہا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں