پسنی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی

پسنی (نامہ نگار) پسنی وارڈ نمبر چار میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ، زخمی شخص کی شناخت امتیاز ولد اسلم سونار کے نام سے ہوئی پولیس ذرائع کے مطابق پسنی وارڈ نمبر چار میں مسلح افراد کی فائرنگ سے امتیاز ولد اسلم سونار نامی شخص زخمی ہو گیا جسے پاک عمانی گرانٹ ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد کراچی منتقل کیا جا رہا پولیس کے مطابق زخمی شخص کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں