سوشل میڈیا بندش کا مسئلہ صرف پاکستان میں نہیں، وزیر قانون

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ڈیجیٹل رائٹس اور قابل اعتراض مواد کے معاملے میں جلد بہتری آئے گی۔سوشل میڈیا بندش کا مسئلہ صرف پاکستان میں نہیں، امریکا، کینیڈا اور آسٹریلیا میں بھی سوشل میڈیا کے مسائل موجود ہیں۔وزیر قانون کا یہ بھی کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی سابق اتحادی حکومت نے سوشل میڈیا سے متعلق کمیٹی بھی بنائی تھی مگر پھر نگران حکومت آگئی جس کی وجہ سے کام رک گیا۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ میٹا اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ساتھ مشاورت کر رہے ہیں اور ان کا مو¿قف بھی سن رہے ہیں، سوشل میڈیا سے متعلق پالیسی پر دوبارہ کام شروع کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں