انگلینڈ میں 8لڑکیوں سے زیادتی، 24افراد کو 346سال قید کی سزا

انگلینڈ(مانیٹرنگ ڈیسک)لڑکیوں سے جنسی زیادتی کرنے والے افراد کو طویل قید کی سزا، تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں 8لڑکیوں سے جنسی زیادتیوں میں ملوث 24افراد کو 346سال قید کی سزا سنا دی گئی، جنسی زیادتیوں، بدسلوکی اور اسمگلنگ کے واقعات انگلینڈ کے علاقے ویسٹ یارکشائر میں 1999 سے سن 2012 کے دوران پیش آئے تھے۔برطانوی میڈیا کے مطابق ملزمان کی شناخت ظاہر کرنے پر پابندی اب اٹھادی گئی ، برطانوی میڈیا کے مطابق یہ گرفتاریاں 2018 کے آخر سے پورے ویسٹ یارکشائر میں کی گئیں اور ان ملزمان پر دسمبر 2020 میں فرد جرم عائد کی گئی۔مقدمات میں سزا پانے والے چار افراد کو 20 سال سے زیادہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں