جعفرآباد میں خواتین ٹیچرز غیر حاضر، گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کرنے کا انکشاف

اوستا محمد(یو این اے )ضلع اوستا محمد اور ضلع جعفر آباد میں محکمہ تعلیم میں بڑے پیمانے پر خواتین ٹیچر اسکول سے غیر حاضر ہیں پنجاب میں رہ رہے ہیں تنخواہ محکمہ سے وصول کر رہے ہیں۔ایسا بھی گرلز سکول بھی ہے اس کا وجود بھی نہیں نہ بچے ہیں نہ سکول تنخواہ ٹیچر لے رہی ہے محکمہ نوٹس لے ، تفصیلات کے مطابق تعلیمی نظام تباہ ہے ضلع جعفرآباد اور ضلع اوستا محمد ایسے بھی گرلز سکول کے ٹیچرز ہیں جو تنخواہ محکمہ سے لے رہی ہیں لیکن وہ اسکول نہیں جاتی ہیں پنجاب یا کراچی کوئٹہ رہتی ان سے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے اور ایک ایسے اسکول کا انکشاف ہوا ہے کہ نہ بلڈنگ بھی نہیں ہے بچے بھی نہیں ہے لیکن اس سکول کی ٹیچر کو تنخواہ مل رہی ہے محکمہ ایجو کیشن اس طرف توجہ دیکر ایسے بوگز سکولوں اور غیر حاضر استا دوں کے خلاف کاروائی کی جائے اس کے علاوہ سنارٹی کی بھی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں ، سنیئر استانیوں کے اوپر جونئیر استانی ہیڈ بنی ہوئی ہیں یہ کہاں کا انصاف ہے اس طرف موجودہ حکومت توجہ دی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں