کوئٹہ ، مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دی، سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ

کوئٹہ(یو این اے )صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں سبزیوں کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں آلو کی فی کلو قیمت 70 سے بڑھ کر 80 روپے اور بھنڈی کی فی کلو قیمت 240سے بڑھ کر 260روپے ہو گئی۔شہر میں توری کی فی کلو قیمت میں 20روپے جبکہ پھول گوبھی کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد توری اور پھول گوبھی 200، 200روپے کلو ہو گئیں۔ سبز مرچ کی فی کلو قیمت 240سے بڑھ کر 280روپے اور شلجم کی فی کلو قیمت 80روپے سے بڑھ کر 100روپے ہو گئی۔ شہر میں مختلف کوالٹی کے پیاز 170سے 200روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں