سرگودھا یونیورسٹی میں فٹ بال میچ کے دوران لڑائی، 10 کھلاڑی زخمی

سرگودھا (انتخاب نیوز) سرگودھا یونیورسٹی میں فٹ بال میچ کے دوران لڑائی، 10 کھلاڑی زخمی۔ پولیس کے مطابق یونیورسٹی آف سرگودھا میں فٹ بال میچ کے دوران کھلاڑیوں میں تلخ کلامی ہوئی اور نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔ کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کو ڈندوں، لاتوں اور گھونسوں سے مارا جس کے نتیجے میں مردان اور سرگودھا کی ٹیموں کے 10 کھلاڑی زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو طبی امداد فراہم کردی گئی ہے اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائےگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں