بجلی بندش کیخلاف حب کے شہریوں کا احتجاج، کے الیکٹرک نے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ مزید بڑھا دیا

حب(نمائند ہ انتخاب )Kالیکٹرک کی زیادتیوں کے خلاف احتجاج حب کے شہریوں کو مہنگا پڑ گیا حکام نے انتقام لینا شروع کر دیا ،احتجاج ختم کرانے کیلئے رات کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کرانے کی یقین دہانی کے باوجود ا±سی رات پھر اگلی رات اور تیسرے دن پھر نصف شہر کی بجلی بند کردی گئی بھاری قیمت کے عوض عوام کو بنیادی سہولت دینے والے ادارے کا عوام دشمنی رویہ تمام حدیں پار کرنے لگا تفصیلات کے مطابق حب شہر میں بجلی کے بحران بالخصوص رات کے اوقات میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف جمعہ کے روز شہریوں کی ایک بڑی تعداد سوک سینٹر پر جمع ہوگئی اور K الیکٹرک کی زیادتیوں کے خلاف دھرنا دیکر احتجاج کیا جس پر کے الیکٹرک حکام نے ڈپٹی کمشنر کی توسط سے یقین دہانی کرائی کہ مظاہرین احتجاج ختم کریں تو رات کے اوقات میں بجلی کی بندش کا سلسلہ روک دیا جائے گا جس پر شہریوں نے تواحتجاج ختم کردیا لیکن Kالیکٹرک کی یقین دہانی کا ردعمل سہہ پہر ساڑھے 3بجے سے شام 6تک کی لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں ایک گھنٹے کا زائد اضافہ کرنے کے بعد رات کے وقت کئی مرتبہ شٹ ڈاﺅن کر کے شہریوں کو پریشان کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جبکہ اسکے اگلے روز بھی رات بھر آنکھ مچولی کے بعد رات کے دس بجتے ہی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور آنکھ مچولی کا سلسلہ رات گئے جاری رہا اسی طرح سے اتوار کے روز صبح کو غائب ہونے والی بجلی رات تک بحال نہ ہو سکی تھی جس سے حب شہر کی نصف سے زائد آبادی رات تک اندھیرے میں ڈوبی رہی شہریوں کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت اور پھر مچھروں کی بہتات میں ا±نہیں مشکلات کا سامنا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ Kالیکٹرک بھاری قیمت وصولی کرنے کے باوجود حب کے عوام کے ساتھ دشمنوں جیسا رویہ اختیار کئے ہوئے ہے اور اب احتجاج کا جمہوری حق بھی چھینا جارہا ہے Kالیکٹرک کے عوام دشمن رویئے میں جمعہ کے روز شہریوں کے احتجاج کے بعد مزید تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں