ہنگلاج میں ہندوﺅں کے مذہبی میلے کا اختتام، ڈیڑھ لاکھ سے زائد یاتریوں کی شرکت

حب (نمائندہ انتخاب) ہندو مذہب کی تیرتھ یاترا ہنگلاج نانی ماتا مندر کا تین روزہ سالانہ میلے کا اختتام۔ اس موقع پر ڈیڑھ لاکھ سے زائد یاتریوں نے ملک بھر سے بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے سنگلاخ پہاڑی سلسلے میں واقع نانی مندر میں پوجا کی اور اپنی مذہبی رسواماتادا کیں اور اتوار کی شب سب سے بڑی پوجا ”ہون”کی رسم ادا کی گئی میلے کے اختتام کے بعد پیر سے یاتریوں کی واپسی کا سلسلہ شروع ہو گا اور وہ واپس اپنے اپنے علاقوں کے لئے روانہ ہو جائیں گے اس حوالے سے سرکاری ذرائع کے جاری ایک ہینڈ آﺅٹ کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی خصوصی دلچسپی کی بدولت ہنگلاج ماتا کا سالانہ سہ روزہ میلے کے شاندار انعقاد پر یاتریوں نے حکومت بلوچستان اورسیکیورٹی اداروں سے اظہار تشکر کیا ہے اتوار کی شام ہنگلاج ماتا میلہ کی اختتامی تقریب کے موقع پر سنیٹر اشوک کمار اوراقلیتی رکن سندھ اسمبلی انیل کمار کی جانب سے یاتریوں کیلئے بھنڈارا کا اہتمام کیاگیا ہنگلاج یاتر پرآئے ہوئے لاکھوں یاتری حکومت بلوچستان کی جانب سے قائم کئے گئے میڈیکل کیمپ اور دیگرسہولیات سے مستفید ہوئے سرکاری ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی۔جانب سے ہنگلاج ماتا مندر آنے والے یاتریوں کیلئے ٹریفک اور سیکیورٹی پلان کے مختص کردہ روٹس پر حادثات کی روک تھام سفری سہولیات کی فراہمی کے مکمل انتظامات کئے گئے ہنگلاج یاترا آنیوالوں کیلئے کوسٹل ہائی وے پولیس کی جانب سے سیکورٹی پلان کے تحت 24 گھنٹے الرٹ سروسز سے لاکھوں یاتری مستفید ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں