فلسطینیوں کیلئے امدادی سامان کے ٹرکوں پر اسرائیلیوں کا حملہ، خوراک ضائع کردی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ میں محصور فلسطینیوں کے لیے امدادی سامان لے جانے والے ٹرکوں پر اسرائیلی شدت پسندوں نے حملہ کردیا۔ امدادی ٹرک اسرائیلی علاقے سے غزہ میں داخل ہونے والے تھے کہ اسرائیلی شدت پسند ٹرکوں پر چڑھ گئے اور ٹرکوں پر رکھی آٹے کی بوریاں زمین پر پھینک دیں اور دیگر خوراک بھی ضائع کردی۔ اس موقع پر اسرائیلی پولیس خاموش تماشائی بنی رہی جس کے باعث ہزاروں ٹن خوراک ضائع کردی گئی۔امدادی ٹرک اردن کی جانب سے بھجوائے گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں